16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دربھنگہ سے یومیہ پروازوں کے لئے بکنگ اس ماہ کے آخر تک شروع ہوجائے گی: ہردیپ سنگھ پوری

Urdu News

نئی دہلی، شہری ہوائی بازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ دربھنگہ سے دہلی، ممبئی اور بنگلورو کے لئے یومیہ پروازوں کی بکنگ ستمبر ماہ کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔ بہار کے دربھنگہ ہوائی اڈے کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد انھوں نے کہا کہ چھٹھ پوجا کے مقدس تہوار کے قبل ہی نومبر کے پہلے ہفتے میں پروازیں شروع ہوجائیں گی۔ جناب پردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ ہوائی اڈہ شمالی بہار کے 22 اضلاع کے لئے نعمت ثابت ہوگا۔

شہری ہوائی بازی کے وزیر نے دربھنگہ کے رکن پارلیمنٹ جناب گوپال جی ٹھاکر، مدھوبنی سے رکن پارلیمنٹ جناب اشوک یادو اور شہری ہوابازی کی وزارت کے سکریٹری جناب پردیپ سنگھ کھارولا، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئرمین جناب اروند سنگھ اور دیگر افسروں کے ساتھ مل کر دربھنگہ ہوائی اڈے کی پیش رفت اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

دربھنگہ ہوائی اڈے کے کام کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے جناب پوری نے کہا کہ ہوائی اڈے پر زیادہ تر کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ارائیول اینڈ ڈپارچر (آمد و روانگی) ہال، چیک- اِن کی سہولت اور کنویئر بیلٹ پہلے ہی نصب کئے جاچکے ہیں ۔ جناب پوری نے کہا کہ باقی کام اکتوبر کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ علاقائی کنیکٹیوٹی اسکیم – اڑان کے تحت اسپائس جیٹ کو پہلے ہی اس روٹ پر ہوائی خدمات دستیاب کرانے کی اجازت دی جاچکی ہے۔

Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001USZJ.jpgDescription: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002EY1U.jpg

جناب پوری نے زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم کے ’ہوائی چپل سے ہوائی جہاز تک‘ کا نظریہ لوگوں کی زندگی کو بدلنے کے لئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک طرف جہاں دربھنگہ میں زمینی سطح پر کام زوروں پر ہے وہیں دوسری طرف دیگر سرگرمیاں بھی آگے بڑھ رہی ہیں۔ شہری ہوابازی کے وزیر کے دربھنگہ ہوائی اڈے پر موجود رہنے کے وقت اسپائس جیٹ نے ہوائی جہاز اڑانے کی جانچ بھی کی۔

جھارکھنڈ میں دیوگھر ہوائی اڈے کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد جناب پوری نے کہا کہ دیوگھر ہوائی اڈے پر کام کافی تیزی پر ہے اور اسے مقررہ وقت پر پورا کرلیا جائے گا۔ مقامی رکن پارلیمنٹ جناب نشی کانت دوبے کے ساتھ اس بارے میں ان کی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جناب پوری نے کہا کہ ہوائی اڈہ بہت جلد کام کرنے لگے گا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں آئندہ ہفتے تک کچھ اہم فیصلے بھی کرے گی۔

Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003H94P.jpg

Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image004YJ91.jpg

دیوگھر ہوائی اڈہ جو کہ پٹنہ، کولکاتہ اور باگ ڈوگرا کو ہوائی خدمات دستیاب کرانے کے لئے ہے، اب سنتھال علاقے میں ہوائی رابطہ دستیاب کرانے کے علاوہ بہار سے بھاگلپور اور جموئی اضلاع کے لوگوں کو بھی ہوائی خدمات دستیاب کرسکے گا۔

Description: http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image005PBIY.jpg

جناب ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ یہ ’سب اڑیں، سب جڑیں‘ پالیسی کے تحت ملک کے اندرونی علاقوں کو ہوائی رابطہ فراہم کرنے کی اہم، اڑان اسکیم کے نفاذ کی جانب ایک اور بڑا قدم ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More