نئی دہلی، یکم مارچ ۔ویٹرینری کونسل آف انڈیا نے پبلک نوٹس مورخہ 23 فروری 2018 کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ سال 18-2017 میں این ای ای ٹی (یوجی 2018) کے کامیاب امیدواروں کی درجہ بند فہرست کے 15فیصد حصے کو ملک کے تسلیم شدہ ویٹرینری کالجوں کے بی وی ایس سی اور اے ایچ کورسوں میں کل ہند بنیاد پر داخلے کے لئے زیر استعمال لایا جائے گا۔
کل ہند بنیاد پر 15 فیصد نشستوں کے تحت بی وی ایس سی اور اے ایچ ڈگری کورسوں میں داخلے کے خواہشمند تمام طلبا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ 6 مئی 2018 کو سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن ( سی بی ایس ای ) کے ذریعہ اہتمام کئے جانے والے این ای ای ٹی ( یوجی 2018 ) میں شریک ہوں ۔