نئی دہلی، قبائلی امور کی وزارت ، تعلیمی اور تکنیکی تربیت کے مراکز سمیت مختلف پروجیکٹ چلانے کے لئے غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کو مالی امداد مہیا کرارہی ہے۔
سال 15-2014 سے 18-2017 تک یعنی 31 جنوری 2018 تک کم و بیش 26 ریاستوں میں درج فہرست قبائل کی فلاح و بہبود کے کاموں میں مصروف رضاکار تنظیموں کو مالی امداد کی اسکیم کے تحت 157 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی۔
ایس ٹی کی فلاح و بہبود میں مصروف رضاکار تنظیموں کے لئے مالی امداد اسکیم کے تحت جاری کردہ فنڈ کی تفصیلات |
||||
رقم (روپے میں) |
||||
سال |
2014-15 |
2015-16 |
2016-17 |
2017-18(as on 30.01.2018) |
کل رقم |
445000000 |
217537744 |
530643126 |
385518314 |
غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کو دی جانے والی مالی امداد ، اسکیم کے التزامات کے مطابق ڈسٹرکٹ کلکٹر کے ذریعہ دستخط کردہ معائنہ کی رپورٹ کے علاوہ مکمل تجویز کے موصول ہونے کے ساتھ متعلقہ ریاست کی امدادی رضاکار کوششوں کی کمیٹی (ایس سی ایس وی ای) کی سفارشات موصول ہونے پر مالی امداد دینے پر غور کیا جاتا ہے۔ جہاں تک متعلقہ این جی او کے جاری پروجیکٹوں ک لئے گرانٹ جاری کرنے کی تجاویز کا تعلق ہے تو یہ ایک جاری عمل ہے۔ فنڈ کی تقسیم ، مخصوص مالی سال کے دوران مصروف اسکیم کے لئے دستیاب پروجیکٹ اور قابل عمل مالی ضابطوں نیز اسکیم کے تحت وضع شدہ شرائط و ضوابط میں شفافیت کے ذریعہ قبل ہوئی جانچ کی تمام شرائط پوری کرنے کے بعد ہی فنڈ جاری کئے جاتے ہیں۔