نئی دہلی، درج فہرست قبائل کے قومی کمیشن این سی ایس ٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر نندکمار سایہ نے مرکزی وزیرداخلہ کو ایک خط تحریر کیا ہے۔ جس میں انڈمان ونکوبار کے جزائر کے، جہاں انڈمان ،جار وس ،سینٹی نیلز،آنجیز اور سوم پینس قبائلی لوگ رہتے ہیں، 6 جزائر میں محدود ایریا پرمٹ نظام کے دوبارہ نفاذ کی درخواست کی گئی ہے۔
درج فہرست قبائلیوں کے قومی کمیشن نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا ہے کہ انڈمان اور نکوبار میں 29 قبائلی جزائر کو محدود ایریا پرمٹ نظام سے مستثنیٰ رکھنے کے لئے کمیشن کی طرف سے ظاہر کئے گئے اعتراضات کے باوجود وزارت داخلہ نے 17 دسمبر 2018 کو ایف آر او کے ساتھ انڈمان ونکوبار جزائر کاد ورہ کرنے والے غیرملکی شہریوں کے ذریعہ لازمی اندراج کی ضرورت کو ختم کرکے شقوں میں مزید چھوٹ دی ہے اور جزائر کی فہرست میں وائیپر جزیرے کاا ضافہ کردیا ہے۔جو 29جون2018 کو اس کے سرکولر کے ذریعہ پہلے ہی مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔
کمیشن کا خیال ہے کہ وزارت داخلہ کی مذکورہ ہدایات ہندوستان کے آئین کی دفعہ 338 اے(9) کے مطابق نہیں ہے جو یہ اختیار دیتا ہے کہ مرکز اور ہر ریاستی سرکار کو ان سبھی اہم پالیسی معاملات پر کمیشن سے مشورہ کرناچاہئے جو درج فہرست قبائل کو متاثر کررہے ہیں۔
حال ہی میں انڈمان شمالی سینٹی نیل جزیرے میں ایک امریکی شہری کی مبینہ ہلاکت سے متعلق 22 نومبر 2018 کو ایک نیوز رپورٹ کے ذریعہ کمیشن کو مطلع کیا گیا تھا۔ کمیشن نے نئی دہلی میں مذکورہ معاملے پر تبادلہ خیال کے لئے 28نومبر 2018 کو مرکز کے زیرانتظام کے علاقے کے ایڈیشنل سیکریٹری کے ساتھ میٹنگ تھی۔ مزید یہ کہ مکمل کمیشن نے 4 سے6 دسمبر کو انڈمان جزائر کا دورہ کیا اور پورٹ پلیئر میں چیف سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، انسانیات سے متعلق سروے آف انڈیا کے ڈائریکٹر ،کوسٹ گارڈ کے آئی جی اور فیشر مین ایسوسی ایشن، انڈمان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ، این جی اوز جیسے مقامی فریقوں اور سول سوسائٹی کے ممبروں کے ساتھ بات چیت کی۔کمیشن نے ان معاملات پر تبادلہ خیال کے لئے راج نواس میں لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔5دسمبر 2018 کو کمیشن نے جنوبی انڈمان میں جاروا کاد ورہ کیا اور انڈمان ایڈم جن ذاتی، وکاس سمیتی کے رضا کاروں کی مدد سے جاروا کے قبائلی لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اوراس کے علاوہ جرکتن چیک گیٹ پر تعینات پولیس عملے کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
کمیشن نے کافی غوروخوض کے بعد بہت سے اقدامات کی سفارش کی جو فوری بنیاد پر انڈمان اور نکوبار جزائر میں رہنے والے 5 حساس قبائلیوں کے تحفظ کے لئے ہندوستان اور انڈمان انتظامیہ کے ذریعہ کئے جانے ہیں۔