16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دریائے مہاندی کے آبی تنازعات سے متعلق ٹرائبونل کے ذریعہ نوٹس جاری

Urdu News

نئی دہلی، مہاندی کے آبی تنازعات سے متعلق ٹرائبول نے اڈیشہ. چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی ریاستی حکومتوں کو نہیں ریاستی دریائی  آبی تنازعات ضوابط ،1959 کے قانون 4 کے تحت نوٹس جاری کیا ہے کہ وہ 6 اگست 2018 کی آخری تاریخ تک دریائے مہاندی کے آبی تنازعات کے تصفیہ کیلئے اپنے اپنے نمائندوں کو نامزد کردیں۔ اس نوٹس میں اس بات بھی ذکر کیا گیا ہے کہ مقررہ آخری تک اگر کوئی ریاست اپنے نمائندے کو نامزد نہیں کرتی ہے تو ریاستی حکومت کی نمائدنگی کی غیر موجودگی میں ہی معاملے کا فیصلہ کر دیا جائے گا۔

 قبل ازیں بین ریاستی دریائی آبی تنازعات (آئی ایس آر ڈبلیو ڈی ) ایکٹ 1956 کی دفعہ 3 کے تحت اڈیشہ حکومت کے ذریعہ کی گئی درخواست پر مرکزی حکومت نے 12  مارچ 2018  کو مہاندی آبی تنازعات  سے متعلق ٹرائبونل  قائم کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے 17 اپریل 2018 کو آئی ایس آر ڈبلیو ڈی  ایکٹ ، 1956  کی دفعہ 4 کے تحت مذکورہ ٹرائبونل سے تنازعات کے فیصلے کیلئے کہا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More