15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دست کاروں اور بنکروں کے لئے اربن ہاٹس

Urdu News

نئی دہلی، 6 اپریل 2017، ٹیکسٹائلز کے وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ فی الحال ملک میں 31 شہری ہاٹس کام کررہے ہیں اور 5 اربن ہاٹس پر کام چل رہاہے ۔ ان اربن ہاٹس کا مقصد یہ ہے کہ دست کاروں اور ہینڈ لوم بنکرس براہ راست اپنی پیداوار فروخت کرسکیں۔

حکومت اربن ہاٹس اور منی اربن ہاٹس کی تعداد بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اروناچل پردیش میں کارڈو گاؤں اور پوما گاؤں ، ناگالینڈ میں تلی، اترپردیش میں غازی آباد اور پنجاب میں امرتسر میں اربن ہاٹس کے قیام کے لئے تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ منی اربن ہاٹس کے لئے دو تجاویز ناگالینڈ اور چھتیس گڑھ سے بھی موصول ہوئی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More