17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دسہرے پر صدر جمہوریہ ہند کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی۔ ستمبر؛ صدر جمہوریہ ہند جناب رامناتھ کووند نے دسہرے کے موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ دسہرے کے مبارک موقع پر میں تمام ہم وطن شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔

دسہرے کا تہوار، نیکی کی بدی پر فتح اور اخلاقی اقدار کی طاقت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدار آفاقی نوعیت کی ہیں اور آج تمام بنی نوع انسان کے لیے زبردست فائدے مند ہیں۔

یہ تہوار ہمارے ملک کے مختلف حصوں اور بیرون ملک میں منایا جاتا ہے جو ہمارے عظیم ملک کی مشترکہ اقدار اور ثقافت کا عکاس ہے۔ یہ تہوار ہمیں بھگوان رام کی زندگی سے وابستہ انسانی اور سماجی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔ بھگوان رام کا مثالی کردارسبھی کو فرض، اخلاقیات اور سماجی خدمت کا سبق دیتا ہے۔

تمام برائیوں کے خلاف لڑتے ہوئے آئیے ہم عہد کریں کہ ہم ایک مثالی کنبے، سماج، ملک اور دنیا کی تعمیر میں تعاون دیں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More