12.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاعی افواج میں خواتین اہلکاروں کی تعداد

Women Personnel in Defence Forces
Urdu News

 نئی دہلی، جولائی؍دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج لوک سبھا میں رکن پارلیمنٹ جناب ہریش چند ریعنی ہریش دویدی کے ذریعے پوچھے گئے سوال کے ایک تحریری جواب میں اطلاع دی کہ فی الحال ہندوستانی افواج میں افسران  کی حیثیت سے خواتین کی تقرری شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) کے ذریعے کل ہند میرٹ کے بنیاد پر مردوں کے ساتھ کی جاتی ہے۔ آرمی سروس کورپس، آرمی آرڈیننس کورپس ، آرمی ایجوکیشن کورپس  ، جج ایڈوکیٹ جنرل برانچ بشمول انجینئرس، سنگلز ، انٹلی جنس اور الیکٹرکل اینڈ میکنیکل انجینئرنگ شاخوں میں خواتین افسران کو شامل کیا جاتا ہے۔ مزید برآں میڈیکل برانچ ،آرمی میڈیکل کورپس(اے ایم سی)، آرمی ڈینٹل کورپس( اے ڈی سی)اور ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس)میں بھی خواتین افسروں کی تقرری کی جاتی ہے۔اس کے علاوہ خواتین افسران، جج ایڈوکیٹ جنرل (جے اے جی)ڈیپارٹمنٹ اور آرمی ایجوکیشن کورپس(اے ای سی) میں بھی مستقل طور پر شامل کئے جانے کی اہل ہیں۔اسی طرح ہندوستانی فضائیہ(آئی اے ایف) نے فلائنگ اینڈ گراؤنڈ ڈیوٹی میں خواتین افسران کے داخلے کا عمل شروع کیا ہے۔

 ہندوستانی بحریہ میں خواتین افسران کو لاجسٹکس، لاء ، آبزرور، ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) پائلٹ ، نیول آرمامنٹ انسپکٹوریٹ  کیڈر(این اے آئی سی)، نیول آرکیٹکچر اینڈ ایجوکیشن برانچوں میں شارٹ سروس کمیشن(ایس ایس سی) کے ذریعے شامل کیا جاتاہے۔

گذشتہ تین برسوں کے دوران ہندوستانی بری فوج میں (میڈیکل ، ڈینٹل اور نرسنگ برانچ کے علاوہ) ہندوستانی فضائیہ میں (میڈیکل اور ڈینٹل برانچ کے علاوہ) اور ہندوستانی بحریہ میں خواتین افسران کی تقرری کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

سال ہندوستانی بری فوج ہندوستانی بحریہ ہندوستانی فضائیہ
2014 104 57 155
2015 72 35 223
2016 69 43 108

ہندوستانی مسلح افواج کے تینوں شعبوں میں خواتین افسران کا تناسب درج ذیل ہے:

خواتین افسران کا تناسب
ہندوستانی بری فوج ہندوستانی بحریہ ہندوستانی فضائیہ
3.64%

(یکم جنوری2017 تک)

4.49%

(جون 2017 تک)

13%

(جولائی 2017 تک)

ڈاکٹر سبھا ش بھامرے نے مزید بتایا کہ ہندوستانی فوج میں خواتین کی شراکت داری کو بڑھانے کے لئے خواتین افسران میں اضافہ ،نیز ان کی ترقی کی امکانات کو بہتر بنانے جیسے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More