14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاعی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے ایئر فورس کمانڈروں کی کانفرنس کاافتتاحکیا

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی امور کے وزیر مملکت نے آج فضائیہ ہیڈ کوارٹر (وایو بھون  )میں  بھارتی فضائیہ کمانڈروں کی دوسری دو سالہ کانفرنس 2018 کا افتتاح کیا۔ فضائیہ کے سربراہ ، ایئر چیف مارشل بی ایس دھنواپی وی  ایس ایم ،اے وی ایس ایم ،وائی ایس ایم ، وی ایم ،اے ڈی سی، نے دفاعی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے کا خیر مقدم کیا اور ان سے بھارتی فضائیہ کے کمانڈروں کا تعارف کرایا۔

وزیر مملکت نے کانفرنس کے افتتاحی دن پر فضائیہ کے کمانڈروں سے خطاب کیا اور وزیراعظم کے ایس اے جی اے آر(خطے میں سبھی کے لئے سلامتی اور ترقی )اصول کو آگےبڑھانے میں بھارت کو آئی او آر میں  مکمل سلامتی فراہم کرنے کے لائق بنانے میں بھارتی فضائیہ کے ذریعے ادا کئے گئے اہم رول پر زور دیا۔ انہوں نے اس حقیقت کو دہرایا کہ بھارتی فضائیہ ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بہت زیادہ زور دار  اور فوری فوجی رد عمل ہےجو بھارت کی طاقت کو آگے بڑھانے کے لئے حکومت کے پاس دستیاب ہے۔ اپنے خطاب میں دفاعی امور کے وزیر مملکت نے کہا کہ میں بھارتی فضائیہ کی قیادت کی  متعدد طریقوں سے دیسی بنانے کے عمل  کو فروغ دینے کی ستائش کرتا ہوں ۔ آئی اے ایف کا ایل سی اے کے 18 اسکواڈرن خریدے کے لئے دیسی ایل سی  اے پروگرام کی دل سے حمایت کرنے کا عزم قابل ذکر اور قابل تعریف ہے۔ بھارتی فضائیہ ملکی بایو جیٹ ایندھن پروگرام کو فروغ دے رہی ہے  جس سے بھارت کے خام تیل درآمد بل میں دس فیصد سے زائد کی تخفیف ہو گی اور کسانوں کی آمدنی میں کافی اضافہ ہو گا ۔مہر بابا سورم ڈرون کمپٹیشن ،ایک انتہائی پرجوش پیش رفت ہے اور غیر انسان بردار جہازوں میں اختراعی ٹیکنالوجی کی نشاندہی کرنے میں اس کی کامیابی کے لئے میں اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ ہندوستانی فضائیہ شاید وہ پہلی سروس ہے جس نے نجی صنعت کی شراکت داری سے  آرٹیفشیل انٹلی جنس پروجیکٹ شروع کیا ہے اور اس پروجیکٹ کی پیش رفت انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔

کمانڈروں کو خطاب کے دوران سی اے ایس نے بھارتی فضائیہ کی عملیاتی  صلاحیت کو برقرار رکھنے کے لئےفضائیہ کے اہلکاروں کی زبردست ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں  نے بھارتی فوج اور بھارتی بحریہ کے ساتھ مشترکہ ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئےافواج کے درمیان تال میل کو مضبوط بنایا جا سکے۔

کمانڈروں کی یہ کانفرنس دو دنوں کے لئے ہو رہی ہے۔ اس کانفرنس میں ٹریننگ کی نوعیت کو مناسب  طور پر خالص بنا کر کے کے بھارتی فضائیہ کو جنگ کے لائق اور اسے جدید برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ رافیل اور تیجسو جنگی جیٹ ، چینوک اور پاچے ہیلی کاپٹر ، ایس پی وائی ڈی ای آراور اوسط دوری کی میزائلوں کو فضائیہ میں شامل کرنے سے متعلق ٹریننگ پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

فضائیہ کے کمانڈر ایچ اے ایل  کے سینئر افسران کی ایک ٹیم سے بھی ملاقات کریں گے۔ جس میں متعدد آلات اور ایئر کرافٹ کے پروڈکشن   ، اپگریڈیشن ، ڈیزائن اور ترقی پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More