نئیدہلی دفاعی تحقیق وترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او نے چنئی کے قریب تھرووی دنتھئی کانچی پورم ضلع کے ایسٹ کوسٹ روڈ پر اہتمام کی جانے والی ڈی ای ایف ای ایکس پی او 2018 کی نمائش میں مرکزی وزیردفاع محترمہ نرملا سیتا رمن کی موجودگی میں پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سیکٹر کی سات صنعتوں سے 8 ٹکنالوجی دفاع کے شعبے میں منتقل کیں ۔ دفاعی سازوسامان کی اس نمائش میں پیش کئے جانے والے دفاعی سازوسامان میں میزائلس ، تارپیڈو ، گرینیڈ ،سونارز ، سونارز ڈومس ، گیس ٹربائن ٹکنالوجی اوردوست اور دشمن کی شناخت کرنے والے (آئی ایف ایف ) نظام شامل ہے۔
اس موقع پر ڈی آر ڈی او کے چیئر مین اور دفاع کے آراینڈ ڈی محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر ایس کرسٹوفر نے ٹکنالوجی کی مکمل منتقلی ( ٹی اوٹی ) کی 192 کروڑروپے کی فیس وزیردفاع محترمہ نرملا سیتارمن کو پیش کی ۔یہ رقم 290 ٹی او ٹی کے لئے ڈی آر ڈی او کی جانب سے صنعتوں کو ادا کی گئی ہے ۔ یہ ادائیگی 2015سے اب تک کی مدت کے لئے ہے۔ یاد رہے کہ 2017 میں 112 ٹی او ٹی روبہ عمل لائے گئے تھے اور اس سال میں ایک سو کروڑروپے کی ریکارڈ ٹی او ٹی فیس جمع ہوئی تھی۔
پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر کی صنعتوں سے ان ٹکنالوجیز کی منتقلی سے وزیراعظم نریندر مودی کے میک ان انڈیا پروگرام کو فروغ حاصل ہوگا۔ چیف آف نول اسٹاف ایڈمرل سنیل لانبہ کو وزیر دفاع محترمہ نرملا سیتا رمن کے ذریعہ پیش کی جانے والی درج ذیل ٹکنالوجیز سے میک ان انڈیا پروگرام کو زبردست ترقی دی جاسکی ہے :
- پروسیسر بیسڈ مورڈ مائنز
- ایڈوانسڈ وی ایل ایف ماڈیو لیٹر اور ڈی ماڈیولیٹر
- ماڈرن ای ایس ایم سسٹم ورنا
اس موقع پر ڈی آر ڈی او کے 60 سالہ سفر میں شامل ہوکر ہندوستان کو دفاعی ٹکنالوجی اور سسٹم میں خود کفیل بنانے والے سابقہ اور
موجودہ سائنسدانوں کے اعزاز میں محکمہ ڈاک وتار کی جانب سے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا ۔
شراکتدار صنعتوں کو دی جانے والی ٹی او ٹیز درج ذیل ہیں :
نمبر شمار |
ٹکنالوجیز |
شراکتدار صنعت |
1. |
اے ایس ٹی آر اے میزائل |
میسرز بی ڈی ایل حیدرآباد |
2. |
ہیوی ویٹ تارپیڈووسندھرا |
میسرز بی ڈی ایل حیدرآباد |
3. |
اینٹی تھرمل / اینٹی لیزر گرینیڈ |
آرڈننس فیکٹری دیہوروڈ |
4. |
دوست اوردشمن کی شناخت کرنے والا نظام( آئی ایف ایف) |
میسرز ڈاٹا پیٹرن چنئی میسرز بی ای ایل منگلورو میسرز الفا ڈیزائن لمٹیڈ بنگلورو |
5. |
سونر ڈوم |
میسرز کنیکو پرائیویٹ گوا |
6. |
اسمال ٹربوفین انجن |
میسرز لکشمی مشین ورکس کوئمبٹور |
7. |
ایچ یو ایم ایس اے –یو جی سونر |
میسرز بی ای ایل بنگلورو |
8. |
اے بی ایچ اے وائی سونر |
میسرز بی ای ایل بنگلورو |