16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاعی حصول کونسل نے ہندوستان میں ہائی ٹیک دفاعی سازوسامان کی تیاری میں ملک کے نجی شعبے کو شامل کرنے کی پالیسی کو حتمی شکل د

Urdu News

نئی دہلی۔؍مئی۔ وزیر دفاع جناب ارون جیٹلی کی صدارت میں ڈی اے سی یعنی دفاعی حصول کونسل نے آج ہندوستان میں ہائی ٹیک دفاعی سازوسامان کی تیاری میں ملک کے نجی شعبے کو شامل کرنے کی پالیسی خطوط کو حتمی شکل دی۔ اس پالیسی کا مقصد اہم ہندوستانی کمپنیوں اورایم ایس ایم ای شعبے کو شامل کرتے ہوئے ملک میں دفاعی صنعتی ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہے۔ یہ پالیسی ہندوستانی صنعت کے ساتھ منسلک فریقوں کی تفصیل بات چیت کے بعد تیار کی گئی ہے۔ اس میں اہم ہندوستانی صنعت کے سربراہوں کے ساتھ طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا بندوبست ہے۔ اس کے لئے ہندوستانی صنعت کے ساجھیدار ایک شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے عالمی او ای ایم کے ساتھ معاہدے کریں گے تاکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مینوفیکچرنگ کی معلومات حاصل کرتے ہوئے گھریلو مینوفیکچرنگ ڈھانچے اور سپلائی چین قائم کیا جا سکے۔ اس پالیسی سے دفاعی شعبے میں میک ان انڈیا پالیسی کو فروغ ملے گا۔

شروع میں یہ پالیسی کچھ منتخبہ علاقوں میں لاگو کی جائے گی۔ ان میں لڑاکا طیارے، آبدوزوں اور بکتر بند گاڑیوں کی تعمیر شامل ہے۔ بعد میں اضافی شعبے اس میں جڑیں گے۔ پالیسی کے نفاذ کے لئے مناسب ادارہ جاتی میکانزم قائم کیا جائے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More