9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاعی خریداری سے متعلق کونسل کی میٹنگ

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی افواج کے لئے   بڑے پیمانے پر خریداری کی تجاویز  پر غور کرنے کے لئے دفاعی خریداری  سے متعلق  کونسل ( ڈی اے سی ) کی میٹنگ  27 ستمبر ، 2017 ء کو وزیر دفاع  محترمہ نرملا سیتا رمن کی صدارت میں منعقد  ہوئی ۔  محترمہ نرملا سیتا رمن کے وزارت  ِ دفاع کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اُن کی صدارت میں یہ ڈی اے سی کی پہلی میٹنگ ہے ۔

          وزیر دفاع  محترمہ سیتا رمن نے  اب تک کی بڑی خریداریوں کی اسکیموں کی صورت حال کا جائزہ لیا اور ہدایت دی کہ ان اسکیموں کی پوری طرح نگرانی کی جانی چاہیئے اور انہیں مقررہ وقت میں پورا  کیا جانا چاہیئے ۔  اس سلسلے میں وزیر موصوف نے کہا کہ ڈی اے سی کی میٹنگیں  ہر 15 دن میں ایک مرتبہ  منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ مسلح افواج کی اہلیت کے فروغ کے عمل کو تیز تر کیا جا سکے ۔

          ڈی اے سی نے بھارتی بحریہ کے لئے  جدید  سونار خریدنے  کی تجویز کو منظور کر دیا ہے ۔ یہ سونار بحریہ کے جنگی جہازوں کے لئے ‘‘ بائی انڈین ’’ ( آئی ڈی ڈی ایم )  کے راستے سے خریدی جائیں گی ، جن کی لاگت 200 کروڑ روپئے ہو گی ۔ یہ سونار  ڈی آر ڈی او کے ذریعے ہی  ڈیزائن اور تیار کردہ ہیں  ، جو اس نے کوچی کی  بحریہ کی فزیکل اور  سمندری لیبا ریٹری کے اشتراک سے تیار کی ہیں  ۔ ان سونار سے بھارتی بحریہ کے آبدوز شکن ہتھیاروں کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا ۔ ڈی اے سی نے اس کے علاوہ  بحریہ کے ہتھیاروں کو جدید بنانے کے لئے میزائل خریدنے کو بھی منظوری دی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More