11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاعی نامہ نگاروں کے 2019 کے نصاب کے بحری مرحلے کی ممبئی میں تکمیل

Urdu News

نئی دہلی: دفاعی نامہ نگاروں کے نصاب  ( ڈی سی سی ) کے 2019  کے  بحریہ  اور ساحلی محافظ کا مرحلہ  ممبئی میں  31  اگست  2019  کو تکمیل کو پہنچا ۔اس  نصاب کی تکمیل  ممبئی کے مغربی بحری کمان میں ہوئی ، جس میں   ممبئی کے بحری  جنگی سازوسامان کے مرکز    نے تعاون دیا ۔اس نصاب کا مقصد  صحافیو ں کو بحری کاروائیوں اور ان کی اہمیت   کے بارے میں  بھرپور جانکاری  فراہم کرنا ہے  اور طویل مدت میں  ایسے صحافیوں  کا ایک گروپ تشکیل دینا ہے جو مسلح افواج  کی مفاہمت کے حامل ہوں ۔

          بحریہ  اور ساحلی محافظ  کے مرحلے والے ایک ہفتہ کے دوران جو 26  اگست کو شروع ہوا تھا، پہلے تین دنوں میں  ڈی سی سی شرکا  کو  تنظیم  بحریہ  ،ساحلی گارڈ  اور بحریہ کے  اقدار کے نظام  کے  رول  اور ذمہ داری سے آگاہ کیا گیا۔ ان لوگوں  نے   ممبئی  میں   بحریہ کی  بندرگاہ کا دورہ  کیا اور انہیں  بندرگاہ کے اطراف  وراثتی چہل قدمی کے لئے بھی لے جایا گیا۔ ان لوگو ں  نے  سرحدی آبدوزوںاور بھارتی بحریہ کے جنگی  جہازوں نیز ساحلی گارڈ کا بھی دورہ کیا ۔

          اس نصاب کی خصوصیات ،  ان کے اپنے الفاظ میں  بحریہ کے  آئی این ایس  برہمپتر  کی  سرحد پر ایک دن کا سمندر کا دورہ  تھا۔ کچھ شرکا کو  بحری سرگرمیوں  میں شرکت کا بھی موقع ملا جو  سمندر میں جاری تھیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More