14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاعی نمائش 2018 میں شرکت کی فعال جھلک – دفاعی نمائش 2018

Urdu News

نئی دہلی : ۔دفاعی نمائش  2018  میں شرکت  کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے لئے ویب سائٹ  :

(http://www.defexpoindia.in/) تمام متعلقہ معلومات انتہائی جامع انداز میں فراہم کراتی ہے  ۔خواہ وہ  بین الاقوامی  ، کاروباری ہو ، کمپنی ہو ، ایم ایس ایم ای ہو یا  کوئی مقامی فرد یا ادارہ ہو  دفاعی نمائش   2018   تمام کاروباری    وزیٹروں کے لئے   11 سے  14  اپریل  2018  تک  اور  14   تاریخ کو عام لوگ بھی نمائش دیکھ سکیں گے۔

          یہ ویب سائٹ   اس نمائش میں میڈیا کے لوگوں کی  شرکت سے متعلق بھی معلومات فراہم کرائے گی۔ لیکن میڈیا کے لوگوں کو اس کے لئے 15  مارچ  2018  سے قبل اپنا اندراج کرانا ہوگا ۔ دیگر ممالک کے سرکار ی وفود     کے  اس نمائش میں آنے کے لئے  سفارت خانوں کے افسران کے لئے  ایک علیحدہ سیکشن   قائم کیا گیا ہے ۔  اپنی مصنوعات  اورخدمات کی  نمائش کی خواہشمند کمپنیاں      اس کے لئے اپنا آن لائن اندراج کراسکتی ہیں ۔  اس نمائش کی جگہ کی بکنگ کی شرحیں   بھی اس ویب سائٹ میں  پیش کی گئی ہیں  ۔علاوہ ازیں  ایم ایس ایم ای کے اداروں   کے لئے  50  فیصد کی رعایتی شرحوں کا اہتمام کیا گیا ہے  تاکہ او آسانی کے ساتھ اس نمائش میں شرکت کرسکیں  ۔

          دفاعی نمائش اورتامل ناڈو کے محکمہ سیاحت نے اس سلسلے میں     بیرونی  شائقین  کی سہولت کے لئے چنئی کے آس پاس کے  ہوٹلوں سے رابطہ کاری کی ہے ۔اس کے لئے ان ہوٹلوں سے خاص طور سے   شرحوں  پر گفتگو کی گئی ہے تاکہ   شائقین  اور بالخصوص  غیر ملکی شائقین کو کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو۔ کمروں کی دستیابی کے ساتھ ہوٹلوں کی تفصیل  اور ان میں قیام کی شرحیں بھی اس ویب سائٹ میں درج کی گئی ہیں ۔ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کا کام تیزی سے جاری ہے   اور تمام   متعلقہ   کاموں کی تکمیل کے ساتھ  پیشگی ریزرویشن   کے لئے  تیزی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More