19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاعی پیداوار کے کلیدی اقدامات کی مؤثر نگرانی کے لئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ ڈیش بورڈ لانچ کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں  وزارت دفاع  کے

دفاعی پیداوار کے محکمے  (ڈی ڈی پی)  کے ایک ڈیش بورڈ کو لانچ کیا ، جو  محکمے کے مختلف اقدامات  اور اسکیموں کی مؤثر نگرانی میں مدد کرے گا۔

سکریٹری  (دفاعی پیداوار ) ڈاکٹر اجے کمار نے  اس  ڈیش بورڈ کی خصوصیات اور اہم مقاصد  کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ  اس پہل کے ذریعے وزارت  دفاعی بر آمدات ، ڈیفنس آف سیٹ ، دانش ورانہ املاک کے حقوق ( کئی پیٹنٹ رجسٹرڈ کرائے گئے) اور  مشن رکشا گیان شکتی  سمیت  دفاعی پیداوار  کے اہم عناصر پر نظر رکھ سکے گی۔ انہوں نے  ان امور کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات فراہم کی جن کی تفصیلی معلومات  ڈیش بورڈ پر  آسان رسائی  کے ساتھ دستیاب ہوگی ، ان میں  میک ان انڈیا کے تحت  دفاعی  پروجیکٹ ، دفاع کے سیکٹر میں اسٹارٹ اپ،  اترپردیش  اور تمل ناڈو میں  دفاعی راہ داریوں میں سرمایہ کاری  اور  دفاع میں مصنوعی ذہانت کے پروجیکٹوں کی معلومات  شامل ہیں۔

یہ ڈیش بورڈ  عوام کے لئے : www.ddpdashboard.gov.in پر دستیاب ہیں البتہ  اس ڈیش بورڈ پر کچھ اعداد وشمار  کنٹرول رسائی کے تحت  محدود  مشاہدے کے لئے دستیاب ہیں۔

اس موقع پر  دفاع کے وزیر مملکت جناب سری پد یسو نائک  اور وزارت کے  دیگر سینئر عہدیدار موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More