نئی دہلی، دفاع کا بجٹ جی ڈی پی کے فیصد کے حساب سے کم ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ جی ڈی پی میں اضافے کے رجحان کے ساتھ اس کے تناسب میں کمی آرہی ہے۔ البتہ مجموعی طور پر اس میں اضافہ ہورہا ہے، جس کی وجہ سے دفاعی اخراجات میں بھی کافی بچت ہوئی ہے۔ دفاع کا بجٹ (جس میں متعلقہ اشیاء اور پنشن شامل ہیں) ، 404364.71 کروڑ روپے ہے جو 2018-19 کے لئے مرکزی حکومت کے کُل اخراجات کا 16.6 فیصد ہے ۔ اس کے علاوہ وزارت دفاع کا 2018-19 کے لئے کیپٹل بجٹ مرکزی حکومت کے کُل کیپٹل اخراجات کا تقریبا 33 فیصد ہے۔
بجت میں مختص کی گئی رقم کو مسلح افواج کی آپریشن کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مختص شدہ وسائل کی بنیاد پر اسکیموں کو بھی ترجیح دی جاتی ہے تاکہ آپریشن کی تیاری پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر فوری ضرورت کی اہم صلاحیتوں کے حصول کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے جناب سنجے سیٹھ کے تحریری سوالوں کے جواب میں فراہم کیں۔