15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاع کے سیکٹر میں سازو سامان کی ملک میں تیاری بے حد اہم:دفاع کے وزیر مملکت کا بیان

Urdu News

نئی دہلی؍ وزارت دفاع میں وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے کہا ہے کہ ملک میں سازو سامان تیار کرنے کی کوششیں کسی بھی تنظیم کے لئے سب سے اہم ہونی چاہئے اور یہ دفاع کے سیکٹر میں اور بھی زیادہ اہم ہے، کیونکہ اس سے خود کفالت حاصل کی جاسکتی ہے، جو قومی سلامتی کے لئے بہت اہم ہے۔ جناب بھامرے آج یہاں ‘‘بھارتی فوج کو ملک کی تکنیک سے با اختیار بنانا’’ کے موضوع پر ایک سیمینار کا افتتاح کررہے تھے۔

ڈاکٹر بھامرے نے کہا کہ تمام فریقوں کو ملک میں سامان تیار کرنے کی اہمیت کو پوری طرح سمجھنا چاہئے اور مستقبل میں خریداری کے تمام پروگراموں میں‘‘میک اِن انڈیا’’ کو نافذ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس بات کی ستائش کی کہ بھارتی فوج نے اس مقصد کے لئے نہ صرف سلسلے وار اقدامات کئے ہیں ، بلکہ ایک ‘‘آرمی ڈیزائن بیورو’’بھی تشکیل دیا ہے، جو بھارتی صنعت اور تعلیمی برادری کی شرکت کے لئے آپس میں تال میل کی سہولت فراہم کرتی ہے۔اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ٹیکنالوجی روز مرہ کی تمام ضروریات میں داخل ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ جنگی سازو سامان میں اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور کہاجاتا ہے کہ جس فریق کے پاس زیادہ بہتر ٹیکنالوجی ہوتی ہے وہ ہمیشہ فتح حاصل کرتا ہے۔اس لئے دفاع میں حقیقی خود کفالت صرف اسی وقت آ سکتی ہے جب اس کی ٹیکنالوجی ملک میں تیار کی جائے۔دفاع کی وزیر مملکت نے اس بات کا ذکر کیا کہ حکومت نے ماضی قریب میں دفاع اور ایرو اسپیس جیسے اہم شعبوں میں ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی پروجیکٹوں کے لئے دفاع کی وزارت میں ٹیکنالوجی کے فروغ کا فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکل انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا جیسے اقدامات دفاع کے سیکٹر میں ‘‘میک اِن انڈیا’’کا مکمل فائدہ اٹھانے کے لئے ضروری ماحول تیار کرنے میں مدد دیں گے۔

ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے کہا کہ حکومت نے دفاع کے شعبے کو میک اِن انڈیا پروگرام کے لئے اہم شعبہ بنایا ہے اور مختلف کمپنیوں نے بھارت کی اعلیٰ صلاحیت اور تربیت والی افرادی قوت کو استعمال کرنے کے لئے بھارت میں سرمایہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس صنعت میں وسیع مواقع موجود ہے اور دوست ملکوں کو یہ مصنوعات برآمد بھی کی جاسکتی ہیں۔ ڈاکٹر بھامرے نے اس موقع پر ‘‘حل اور اختراعات’’ کی ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے کہا کہ فوج نے  ملک میں تعلیمی اداروں اور صنعت کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ آگے آئیں اور فوج کو جن سازو سامان کی ضرورت ہے اس ضرورت کو سمجھیں۔

اس موقع پر فکی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سنجے بارو ، بھارت فورج لمٹیڈ کے سی ایم ڈی بابا این کلیانی اور لیفیٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) سبرت ساہا نے بھی تقریر کی۔اس تقریب میں بھارتی فوج ، وزارت دفاع، فکی کے سینئر عہدیداروں اور صنعت وتعلیمی اداروں کے کئی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More