17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاع کے وزیرمملکت نے نوجوانوں میں بے لوث خدمات کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے این سی سی کی ستائش کی

Urdu News

نئی دہلی، دفاع کے وزیر مملکت ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے آج دہلی کینٹ کریپّا پریڈ گراؤنڈ میں نیشنل کیڈٹ کور(این سی سی) یوم جمہوریہ کیمپ (آر ڈی سی) کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر بھامرے نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ ‘‘این سی سی نے ملک کے نوجوانوں  میں  نظم وضبط، کردار، جرأتمندانہ جذبہ اور ان میں بے لوث خدمات کے نظریات کو فروغ دینے اور انھیں ذمہ دار شہری بناکر ایک شاندار کارنامہ انجام دیا ہے’’۔

دفاع کے وزیر مملکت نے کیڈٹس کی  مہم جوئی کے جذبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ‘‘ این سی سی نے  ہمارے نوجوانوں میں مہم جوئی کے جذبے کو فروغ دینے میں مسلسل  اہم کردار ادا کیا ہے۔ این سی سی   بوائے اینڈ گرل کیڈٹ  نے کامیابی کے ساتھ کشتی رانی ، پیرا بیس کورس اورچٹانوں پر چڑھنے کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے علاوہ ماؤنٹ سیفی اور  ماؤنٹ دیو تبت مہم جوئی  کی۔

فوج کی تینوں شاخوں ،بری ،  بحریہ اور فضائیہ  نے  دفاع کے وزیر مملکت کی آمد پر ‘‘گارڈ آف آنر’’ پیش کیا۔ این سی سی کیڈٹس نے ایک بینڈ ڈسپلے پیش کیا۔ ڈاکٹر بھامرے نے این سی سی کیڈٹ کی جانب سے تیار  ‘‘فلیگ ایریا’’ کا بھی دورہ کیا، جس میں مختلف سماجی شعور کے موضوعات اور ثقافتی سرگرمیاں پیش کی گئیں۔ کیڈٹ نے دفاعی امور کے وزیر مملکت کو اپنے   متعلقہ ریاستی ڈائریکٹوریٹ کےموضوعات کے بارے میں تفصیل سے بتایا، جس کا مقصد قومی یکجہتی اور ترقی تھا۔ ہمہ جہت این سی سی کیڈٹ نے این سی سی آڈیٹوریم میں ایک شاندار ثقافتی پروگرام پیش کیا، جس میں گروپ رقص اور بیلے شامل  تھے، جو  ہماری ملک کا بیش بہا ثقافتی ورثہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More