Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاع کے وزیر مملکت شری پد ایسو نائک نے ماؤنٹ ایلبرس چوٹی سر کرنے جانے والی کوہ پیما ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، دفاعی امو رکے وزیر مملکت (رکشا راجیہ منتری) جناب شری پد ایسو نائک نے آج یہاں روس میں ماؤنٹ ایلبرس چوٹی سرکرنے جانے والی ہمالیائی ماؤنٹیئنرنگ انسٹی ٹیوٹ دارجلنگ کی ایک کوہ پیما ٹیم کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ہمالیائی ماؤنٹینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل جی پی کیپٹن جے کشن کی سربراہی میں 8پیشہ ور کوہ پیماؤں کی مہم جوئی ٹیم کا 15 اگست 2019ء کو  ماؤنٹ ایلبرس چوٹی سر کرنے کا ارادہ ہے۔ یوروپی خطے میں یہ سب سے اونچی چوٹی ہے۔کوہ پیما ٹیم ملک کے 73ویں جشن آزادی کے موقع پر چوٹی سر کرکے بھارت کا قومی ترنا پھہرائے گی۔

بین الاقوامی برادری کو یوگا کی سرگرمیوں کی اہمیت کو نمایاں کرنے کے پیش نظر یہ ٹیم ماؤنٹ ایلبرس پر بہت سے آسن کرے گی۔

رکشا راجیہ منتری نے چوٹی سرکرنے میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے کوہ پیما ٹیم  کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

 ہمالیائی ماؤنٹینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکر جناب راماشرے شرما اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More