16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دفاع کے وزیر مملکت کا جمہوریہ نؤرو کا دورہ

Urdu News

نئی دہلی، دفاع کے وزیر مملکت جناب سبھاش بھامرے 16 مئی 2018 سے جمہوریہ نؤرو کے تین روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ انہوں نے 17 مئی 2018 کو نؤرو کے یوم آئین کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی۔

ملک کے اپنے پہلے دورے کے دوران ڈاکٹر بھامرے کو وہاں کے صدر جناب بیرون دیواویسی واقا نے نؤرو کی کابینہ سے متعارف کرایا ۔ میٹنگ کے دوران باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان شاندار باہمی تعلقات کو بڑھانے اور مزید فروغ دینے کے لئے نؤرو کی حکومت متعلقہ وزارتوں کے ساتھ وسیع تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فریقوں نے آب و ہوا میں تبدیلی ، قابل تجدید توانائی ، صحت ، تعلیم ، ہنرمندی کا فروغ اور صلاحیت سازی پر تبادلہ خیال کیا ۔

نؤرو کے صدر واقا نے  نؤرو کے یوم آئین کی یاد میں ایک سرکاری ضیافت کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر بھامرے نے اپنی تقریر  میں صدر واقا کی ذہین اور دوراندیشی والی صدر واقا کی قیادت کی ستائش کی اور بھارت اور نؤرو کو ایسا دوست قرار دیا جنہوں نے طویل فاصلے والے جغرافیائی رکاوٹوں کو دور کرکے مشترکہ چیلنجوں کو مل کر نمٹنے کے عزم  کا اظہار کیا۔ آر آر ایم  نے بعد میں صدر واقا کو ہندوستانی آئین کی نقل اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی نیک خواہشات پیش کی۔ صدر واقا نے ان کا شکریہ ادا کیا اور بھارت کے وزیر اعظم کے لئے ذاتی گرم جوشی کا پیغام دیا۔ ڈاکٹر بھامرے نے کہا کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے خواہاں ہیں اور دونوں میں تعاون کے تعلقات کو دوستی کے رشتوں سے باندھنے پر زور دیا۔

جمہوریہ نؤرو ستمبر2018میں بحرالکاہل جزائر کے فورم کے لیڈروں کی 49ویں میٹنگ  کی میزبانی کرے گا۔ڈاکٹر بھامرے نے انہیں بتایا کہ بھارت 22 مہندرا ایس یو وی اور 706000 امریکی ڈالر کی2ٹاٹا بسیں فراہم کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More