14 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دلی پولیس نے اپنا 70 واں یوم تاسیس منایا

دلی پولیس نے اپنا 70 واں یوم تاسیس منایا
Urdu News

نئی دہلی، 16 فروری / داخلی امور کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے آج دہلی پولیس کے 70 ویں یوم تاسیس کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ دلی پولیس کا 70 واں یوم تاسیس آج منایا گیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر جنا ب ہنس راج گنگا رام اہیر نے کہا کہ دلی تمام سیاسی، سماجی ، ثقافتی ساتھ ہی ساتھ ملک بھر کی تجارتی سرگرمیوں کا ایک اہم مرکز ہے اور دہلی پولیس کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و قانون قائم رکھنے اور جرائم پرقابو پانے جیسے فرائض انجام دینے کے علاوہ دہلی پولیس کو ہر صورتحال میں چاق و چوبند رہنا ہے ۔ وزیر موصوف نے اندرونی دہشت گردی کے خلاف شہریوں کو متنبہ کیا لیکن ساتھ ہی ساتھ انہوں نے دہلی پولیس میں اپنے اعتماد کا بھی اظہار کیا جو کسی بھی قسم کی صورتحال سےنمٹنے کی اہل ہے۔

انہوں نے دوست پولیس فورس کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ خواتین ،بچوں اوربزرگوں کے مفادات کو اعلی ترجیح دی جانی چاہے ۔ انہوں نے نربھیا فنڈ میں تقریباً 25 کروڑ رورپے بڑھانے کے بارے میں بات کہی اور یقین دلایا کہ داخلہ وزارت پولیس فورس کی جدید کاری اور ڈیجٹلائزیشن اور اس کی کوششوں کی ضرورت کی طرف مثبت دھیان دے گی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے پولیس کے 44 اہلکاروں کو بہادری، نمایاں خدمات کے پریزیڈنٹ میڈل اور شاندار خدمات کے لئے پولیس میڈل عطا کئے۔ دلی پولیس کے کمشنر جناب امولیہ پٹنائیک نے موبائل ایپ، گمشدگی رپورٹ کے لئے ہیلپ لائن ، بزرگوں، مصیبت کی شکار خواتین اور بچوں ، پولیس کلیئرنس ، ٹریفک اپ ڈیٹ سمیت دہلی پولیس کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس فورس کو زیادہ عوام دوست بنانے کے لئے عہد بند ہیں اور وہ اسے مزید ڈیجی ٹائز بنانا چاہتے ہیں تاکہ وہ شہر میں جرم کی بدلتے ہوئی نوعیت کا مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی پولیس کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح لیس ہے اور اس کے حوصلے بلند ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More