Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دنیا بھر کے 20 انتخابی مینجمنٹ اداروں کے 65 سے زائد نمائندوں نے 17 لوک سبھا انتخابات کا انتخابی کمیشن کے انتخابی مہمانان کے پروگرام کے طور پر معائنہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، بھوٹان، بوسنیااینڈ ہرزگووینا، فیجی، جارجیا، کینیا، جمہوریہ کوریا، کرزغستان، ملیشیا، میکسیکو، میانمار، رومانیہ ، روس، سری لنکا، سورینام، متحدہ عرب امارات، ازبکستان اور زمبابوے اور  بین الاقوامی ادارہ برائے جمہوریت و انتخابی امداد (آئی ڈی ای اے) سمیت دنیا بھر کے 20انتخابی مینجمنٹ اداروں (ای ایم بی) کے سربراہ اور نمائندے سترہویں لوک سبھا کے لیے جاری عام انتخابات کا معائنہ کرنے نئی دہلی پہنچے۔ اس طرح کے 65 سے زائد وفود کو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انتخابی مہمانان کے پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے مدعو کیا ہے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے ہندوستانی آئین کے معماروں کے تصور اور دوراندیشی کی ستائش کی جنہوں نے جمہوریت کے نفاذ سے ایک روز قبل الیکشن کمیشن آف انڈیا کی تشکیل دی ۔ ہندوستان کے آئین کے دفعہ 324 کا حوالہ دیتے ہوئے جناب اروڑہ نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان کا انتخابی کمیشن ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور ٹھوس انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح سے عہد بستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا انتخابی کمیشن شکوک وشبہات  اور تنقیدوں سے دلبرداشتہ نہیں ہوا اور ہمیشہ کی طرح ہندوستان کے آئین میں مذکور اصولوں اور نظریوں کے مطابق پابند عہد ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ  مستقبل میں ضروری اصلاحات کے لیے ماضی کے تجربات سے ہمیشہ سیکھتے رہنا کمیشن کے ہدف اور ارادہ  میں شامل ہے۔

انتخابی کمیشن کے اعلی حکام نے  دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں انتخابات کے انعقاد اور منصوبوں میں درپیش مختلف چیلنجوں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ذمہ داریوں نیز رول پر غیر ملکی وفود کو آگاہ کرنے کے لیے جامع پرزنٹیشن دیا۔ یہ پرزنٹیشن  سیاسی جماعتوں کے اندراج ، انتخابی کمیشن کی پیشگی ٹریننگ اور ریسرچنگ- انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم ، انتخابی فہرست کی تیاری اور آئی ٹی پہل،  الیکٹورل ووٹنگ مشین اور وی وی پیٹس میڈیا کے ساتھ بریفنگ اور  سوشل میڈیا  کے ساتھ انٹریکشن، انتخاب سے متعلق قوانین اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں تھا۔

وفود نے شمال مغربی دہلی، شمالی دہلی چاندنی چوک، جنوبی دہلی اور گڑگاؤں  میں مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا اور پورے دن انتخاب کا عمل اور جشن کا ماحول دیکھا۔  ان لوگوں نے  کچھ پولنگ اسٹیشنوں کو جن کا پوری طرح سے خواتین پولنگ اسٹاف کے ذریعہ انتظامات کئے جارہے ہیں ان کا دورہ کیا۔ انھوں نے رائے دہندگان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے والے کچھ موڈل پولنگ اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا۔ وفود نے دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسر سے بھی ملاقات کی اور ریاستی سطح پر ہونے والے انتخابات کے بارے میں ان کا نظریہ معلوم کیا۔ وفود نے سی ای او آفس دہلی میں الیکشن میوزیم کا بھی دورہ کیا۔

وفودمیں ہندوستان کے دورے پر آئے الیکشن کمیشن آف میانمار کے چھ اراکین اور نو الیکشن افسران  بھی شامل تھے۔ یہ اراکین اور افسران وزارت خارجہ کے زیر اہتمام انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ کے ذریعہ منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں حصہ لینے کیلئے ہندوستان کے دورے پر ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More