19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دنیا مثبت نظروں سے بھارت کی جانب دیکھ رہی ہے:نائب صدر جمہوریہ ہند

Urdu News

نئی  دہلی۔ ۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیانائیڈو نے کہا ہے کہ دنیا بھارت اور حکومت کے ذریعے اختیار کئے گئے ترقیاتی  ایجنڈے کی جانب مثبت نظروں سے دیکھ رہی ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند کے دوستوں اور بہی خواہوں کی جانب سے وشاکھاپٹنم ، آندھراپردیش میں نائب صدر جمہوریہ ہند موصوف کے ذریعے اپنے عہدے پر رہتے ہوئے دو سال کی مدت کار مکمل کرنے کے موقع پر منعقدہ ایک غیررسمی اجتماع میں انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کی جانب نئی دلچسپی اور نئے انداز سے دیکھ رہی ہے۔ اب بھارت سرمایہ کاری کیلئے  ایک پُرکشش منزل بن چکا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ بھارت کی دیرینہ تہذیبی روایات ، امن اور عدم تشدد کے تئیں اس کی  وابستگی اور گڈس اینڈ سروسز ٹیکس جیسی انقلابی اصلاحات نے  دنیا کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔  عالمی مندی کے باوجود بھارت دنیا کی سب سے بڑی تیز رفتار سے ترقی کرنے والی معیشت بن چکا ہے۔  بھارت کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس ملک کو تغیراتی عمل کے ذریعے ازحد صحتمند پارلیمانی جمہوریت میں بدل دیا جائے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ عوامی زندگی میں ہر سطح پر احتساب اور شفافیت کے اصول اپنانے لازمی ہوں گے۔

جناب نائیڈو نے زور دیکر کہا کہ زندگی اور معاشرے کے ہر شعبے کے لوگوں کو حفظ مراتب ، نظم وضبط اور تہذیب وشائستگی کا لحاظ رکھنا چاہئے  اور انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ وہ انداز حیات کامعیار بلند کرنے کیلئے کوشاں ہوں۔

جناب نائیڈو راجیہ  سبھا کے چیئرمین  ہیں ،انہوں نے ہمیشہ عوامی نمائندگان کو عام انسانوں کے رابطے میں رہنے کی تلقین کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ انہیں عوام کے توقعات کی تکمیل کرنی چاہئے۔

آرٹیکل 370 کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ ہند نے عوام کو تلقین کی کہ وہ ایک آواز میں بولیں اور متحد رہیں کیوں کہ اس معاملے کا تعلق بھارت کے اتحاد وسالمیت سے ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More