16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دولت مشترکہ آڈیٹر جنرل کانفرنس کے مندوبین نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی

कॉमनवेल्थ ऑडिटर जनरल कांफ्रेंस में भाग ले रहे प्रतिनिधियों ने राष्‍ट्रपति से भेंट की
Urdu News

نئی دہلی،23؍مارچ،دولت مشترکہ آڈیٹر جنرل کانفرنس میں شرکت کرنے والے مندوبین نے آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ جناب پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ دولت مشترکہ ملکوں کے آڈیٹرجنرل کے کثیر جہتی فورم نے اس سال سب سے اعلیٰ آڈٹ اداروں کے ارکان کیلئے مطابقت رکھنے والے عصری معاملات پر تبادلہ خیال کیلئے بھارت میں میٹنگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈٹ صرف علم کی بنیاد والی سرگرمی ہے اور اس کیلئے تجربات، علم اور بہترین عمل سے متعلق آپسی تبادلہ خیال اور گفتگو بہت ضروری ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ بھارت میں سی اے جی کا ادارہ بھارتی آئین کے ذریعے قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری آڈٹ پارلیمانی مالی کنٹرول کیلئے تمام اسکیموں میں اہم رول ادا کرتا ہے۔

صدرجمہوریہ نے یہ یہ بات قابل ستائش ہے کہ مندوبین اس کانفرنس کیلئے منتخب کئے گئے دو موضوعات پر مفید تبادلہ خیال کررہے ہیں، جو عصر حاضر کیلئے بہت اہم ہیں۔ ان موضوعات میں ٹیکنالوجی کا استعمال اور ماحولیات کا آڈٹ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی اور قومی سطح پر بہت سے امور کو حل کرنے کی خاطر حکمت عملی وضع کرنے کیلئے ٹیکنالوجی اور ماحولیات بہت اہمیت اختیار کرچکے ہیں۔ ٹیکنالوجی سے تیز تر مواصلات ، علم کی آسان رسائی اور اطلاعات اور شہریوں کیلئے سرکاری خدمات کی مؤثر ترسیل ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیات میں آلودگی اور آب وہوا میں تبدیلی ہماری فلاح وبہبود اور مستقبل کی نسلوں پر منفی اثر مرتب کرنے والی ہیں اور عالمی تشویش کا

باعث ہیں۔ اس طرح کی تشویش سے پیرس معاہدہ اور دیگر عالمی معاہدوں جیسے مثبت کارروائی ممکن ہوسکی ہے۔۔

صدرجمہوریہ نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس میں خیالات کے تبادلے اور تجربات میں ساجھیداری سے نہ صرف دولت مشترکہ ملکوں کیلئے بلکہ دنیا کے دوسرے ملکوں کیلئے بھی مستقبل کی رہنمائی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More