20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈل حاصل کرنے والوں کے ساتھ وزیراعظم کی بات چیت

Urdu News

نئیدہلی۔؍اپریل۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک کلیان مارگ پر حال ہی کے دولت مشترکہ کھیلوں میں میڈل حاصل کرنے والوں سے بات چیت کی۔

وزیراعظم نے سبھی میڈل جینتے والوں کو مبارکباد دی اور ایسے کھلاڑیوں کی بھی تعریف کی جو میڈل تو نہیں جیت سکے لیکن انہوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں کامیابی  سے سبھی کو ترغیب ملتی ہے۔ انہوں نے میڈل جیتنے والوں سے کہا کہ کھیلوں میں ان کے کمال سے ہندوستان کا قد اونچا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی کوئی ہندوستانی کھلاڑی عالمی سطح کے کھیلوں میں کامیابی حاصل کرتا ہے تو اس سے ہندوستان کا جھنڈا اونچا ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کھلاڑیوں کی زندگی کئی دہائیوں میں پھیلی ہوسکتی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے میری کوم کی مثال پیش کی جو رکن پارلیمنٹ ہونے پر بھی میڈل جیت رہی ہیں۔ انہوں نے پولیلا گوپی چند کا بھی ذکر کیا جو کھلاڑی کے طور پر ایک بہت کامیاب کریئر کے بعد اب بہت سے کھلاڑیوں کی سرپرستی اور کوچنگ کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کھلاڑیوں کیلئے قابلیت کے علاوہ تربیت ، توجہ ، سخت محنت اور ذہنی استحکام بھی بہت اہم ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے یوگا کے فائدوں کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ ان گروؤں ، سرپرستوں اور اساتذہ کو یاد رکھیں اور ان سے رابطہ بھی رکھیں جنہوں نے بچپن سے ان کی رہنمائی کی ہے۔

نوجوانوں کے اُمور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More