25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دِویانگجنوں اور بزرگ شہریوں کو چلنے پھرنے اور کام کرنے میں معاون اشیا اور آلات تقسیم کئے گئے

Urdu News

نئی دہلی، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت  کے تحت آنے والے معزور افراد کے تفویض اختیارات کے محکمے  کے ذریعے ستباڑی چھترپور ، نئی دلّی میں آج راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وی وائی) کے تحت وی پی ایل زمرے میں آنے والے بزرگ شہریوں اور دِویانگجنوں کو چلنے پھرنے اور کام کرنے میں معاون اشیا اور آلات مفت تقسیم کرنے کے لیے ایک اے ڈی آئی پی – آر وی وائی ڈسٹریبیوشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سماجی  انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب کرشن پال گرجر مہمان خصوصی تھے۔ ڈسٹریبیوشن کیمپ کے کام کی جنوبی دلّی کے رکن پارلیمنٹ جناب رمیش بدھوڑی نے صدارت کی۔ اس کیمپ کا انعقاد سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت کام کرنے والی سرکاری شعبے کی کمپنی آرٹی فیشل لمبز مینوفیکچرنگ کارپوریشن آف انڈیا (اے ایل آئی ایم سی او) نے جنوبی دلّی کی ضلع انتظامیہ کے تعاون سے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب کرشن پال گرجر نے کہا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی  وزارت دِویانگجنوں اور بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کے لیے پابند عہد ہے۔ ان کے فائدے کے لیے ایسے کیمپ برابر منعقد کئے جارہے ہیں۔دِویانگجنوں کے زمروں میں اضافہ کرکے انھیں 7 سے 21 کردیا گیا ہے اور دِویانگجنوں کے ریزرویشن کوٹہ میں بھی اضافہ کرکے اسے 3 فیصد سے 4 فیصد کردیا گیا ہے۔دِویانگجنوں کے لیے یونیورسل آئی ڈی کارڈ کا کام چل رہا ہے۔

اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت 352 استفادہ کنندگان کو 50 لاکھ اور 54 ہزار مالیت کی معاون اشیا اور آلات تقسیم کئے گئے جن کی تفصیل حسب ذیل ہیں:

1۔       موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل – 81

2۔       ٹرائی سائیکل – 89

3۔       فولڈنگ ویل چیئر – 46

4۔        سی پی چیئر – 3

5۔       بیساکھی –  112

6۔       واکنگ اسٹک – 35

7۔       اسمارٹ کین – 9

8۔       اسمارٹ فون – 4

9۔       رولیٹر – 2

10۔     بی ٹی آئی  (سننے میں معاون مشین) – 131

11۔     ایم ایس آئی ای ڈی کٹ – 19

12۔     آرٹی فیشل باڈی اور کیلیپرس – 43

بزرگ شہریوں کو راشٹریہ ویوشری یوجنا (آر وی وائی) کے تحت تقسیم کی گئی چلنے پھرنے اور کام کرنے میں معاون اشیا اور آلات کی تفصیل حسب ذیل ہیں:

1۔       فولڈنگ ویل چیئر-  19

2۔       بیساکھی- 8

3۔       واکنگ اسٹک- 32

4۔       واکر- 5

5۔       بی ٹی آئی (سننے میں معاون مشین) – 166

6۔       ٹیٹرا پوڈ – 6

7۔       ٹرائی پوڈ – 8

8۔       آرٹی فیشل دانت – 58

9۔       چشمے – 125

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More