14.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھان کے ایم ایس پی میں فی کوئنٹل 65 روپئے ، جوار کے لئے 120 روپئے اور راگی کے لئے فی کوئنٹل 253 روپئے کا اضافہ کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، کسانوں کی آمدنی  میں نمایاں طور پر اضافہ کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ اقتصادی  امور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے  سیزن ، 20-2019 ء کے لئے تمام خریف فصلوں کی کم از کم امدادی قیمتوں  ( ایم ایس پی ) میں اضافے کو منظوری دے دی ہے ۔

          اس قدم سے  کسانوں کے لئے یقینی  منافع  کے ذریعے  سرمایہ  کاری اور پیداوار میں اضافہ ہو گا ۔

تفصیلات :

          فصل سیزن ، 19-2018 ء کی تمام خریف فصلوں کے لئے  کم از کم امدادی قیمت ( ایم ایس پی )  میں  حسب ذیل اجافہ کیا گیا ہے :

  • فصل سیزن ، 20-2019 ء میں خریف فصلوں کے لئے حکومت نے سویابین کی ایم ایس پی میں فی کوئنٹل   311 روپئے کا اضافہ کیا ہے۔  سورج مکھی کے لئے فی کوئنٹل 212 روپئے ، تِل کے ایم ایس پی میں 236 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے  ، جو کہ کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لئے ایک بڑھا قدم ہے ۔
  • حکومت نے ارہر دال کی ایم ایس پی میں فی کوئنٹل 125 روپئے اور اڑد کے دال کے ایم ایس پی میں 100 روپئے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا ہے ۔  اس سے آبادی کے ایک بڑے طبقے کی تغذیاتی ضرورتوں اور پروٹین کی ضرورتوں کی تکمیل   کی ضرورت کے پیش نظر دالوں کی مانگ سے متعلق مسئلے حل ہوں گے ۔
  • جوار کے ایم ایس پی میں  فی کوئنٹل 120 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے ، جب کہ راگی کے ایم ایس پی میں فی کوئنٹل 253 روپئے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس قدم سے کاشت کاری کو فروغ  اور مقوی موٹے اناج کے کھپت   کی ضرورت پوری ہو گی ۔ اس کے علاوہ ، ہندوستان   نے 2018 ء کو جوار کے سال  کے طور پر منایا   اور  خوراک اور زراعت کی تنظیم نے بھی 2023 ء کو  جوار کے بین الاقوامی سال کے طور پر منانے کی ہندوستان  کی تجویز کو منظوری دی ہے ۔
  • کپاس  ( درمیانی   ) اور کپاس  ( طویل  ) کے لئے ایم ایس پی میں بالترتیب  105 روپئے اور 100 روپئے فی کوئنٹل کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • باجرہ کے لئے کسانوں کی پیداواری لاگت کا سب سے زیادہ منافع 85 فی صد  ہے ۔ اس کے بعد اڑد کا نمبر آتا ہے ، جو 64 فی صد اور ارہر 60 فی صد ہے  ۔

فصل سیزن 20-2019 ء کی تمام خریف فصلوں کے لئے کم از کم امدادی قیمت حسب ذیل ہے :

فصل

ایم ایس پی 

19-2018  ء

ایم ایس پی

2019-20 ء

پیداوار کی لاگت *  2019-20  ء

( روپئے / کوئنٹل )

اضافہ

لاگت پر منافع

( فی صد میں )

اصل

دھان ( عام )

1750

1815

1208

65

50

دھان ( گریڈ  اے ) ^

1770

1835

65

جوار ( ہائبرڈ )

2430

2550

1698

120

50

جوار ( مالڈنڈی ) ^

2450

2570

120

باجرا

1950

2000

1083

50

85

راگی

2897

3150

2100

253

50

ارہر

1700

1760

1171

60

50

اڑد

5675

5800

3636

125

60

مونگ

6975

7050

4699

75

50

اڑد

5600

5700

3477

100

64

مونگ پھلی

4890

5090

3394

200

50

سورج مکھی  بیج

5388

5650

3767

262

50

سویابین ( زرد )

3399

3710

2473

311

50

تل

6249

6485

4322

236

50

نائجر سیڈ

5877

5940

3960

63

50

کپاس ( درمیانی )

5150

5255

3501

105

50

کپاس ( طویل ) ^

5450

5550

100

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More