19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھرمیندرپردھان نے بھارت میں موجود،اوپی ای سی ممالک کے سفرأ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی: پیٹرولیم اورقدرتی گیس نیز ہنرمندی ترقیات وصنعت کاری کے وزیر،جناب دھرمیندرپردھان نے بھارت میں اوپی ای سی ممالک کے سفرأ سے ملاقات کی ہے ۔ یہ  ملاقات  ایک ازحداہم وقت پرعمل میں آئی ہے، جب 2014کے بعد عالمی پیمانے پرخام تیل کی قیمتیں اس وقت سب سے زیادہ تیزی سے ہمکنارہیں ۔

          بھارت کا اوپیک ممالک کے ساتھ مضبوط تعلق ہے اور خام تیل بھارت کو سپلائی کرنے والے  8سپلائر ملک اوپی ای سی رکن ممالک سے تعلق رکھتے ہیں ۔ بھارت کو مجموعی خام تیل جس قدرمقدارمیں درآمد کیاجاتاہے، اس میں 83فیصد تیل اور 98فیصد ہماری ایل پی جی درآمدات اور ایل این جی درآمدات گذشتہ مالی سال کے دوران انھیں ممالک سے کی گئی ہیں ۔

          ملاقات کے دوران جناب پردھان  نے بڑھتی ہوئی خام تیل کی قیمتوں اور پوری دنیا،  خصوصاً ہندوستان میں صارفین پر مرتب ہونے والے اس کے منفی اثرات کے تئیں اپنی تشویش کا اظہارکیا۔ انھوں نے زوردیکرکہاکہ عالمی پیمانے پرخام تیل کی قیمتیں کافی بڑھ گئی ہیں اوراس  طرح کے اضافے کے پس منظرمیں منڈی کے اصول اس کی حمایت نہیں کرسکتے ۔ انھوں نے اوپیک سفرأ سے کہاکہ وہ اس پیغام کو اپنی متعلقہ حکومتوں تک پہنچادیں اور تیل کی قیمتوں کوذمہ دارانہ شکل  دینے کی کوششیں کریں ۔ ایک ایسی شکل جس میں پروڈیوسراور صارف دونوں کے مفادات  کے مابین توازن قائم ہوسکے ۔ انھوں نے کہاکہ ایشیائی پریمیم کے توسط سے تفریق پرمبنی  تیل کی قیمت کا نظام  قابل قبول نہیں ہے ۔ وزیرموصوف نے گذارش کی کہ اس سلسلے میں تیل اورگیس دونوں کے لئے شفافیت پرمبنی لچیلا طریقہ کاراختیارکیاجاناچاہیے ۔

          وزیرموصوف  آئندہ ہفتے، 21-20جون ، 2018کے دوران، ساتویں بین الاقوامی  اوپیک سیمنارمیں شرکت کی غرض سے ویاناجائیں گے، جہاں وہ اوپیک کے سکریٹری جنرل  جناب سنوسی برکندو اور اوپیک رکن ممالک کے وزرأ کے ساتھ  اہم موضوعات پرگفت وشنید کریں گے۔ یہ تمام شخصیات بھی اس مذاکرے میں شریک ہوں گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More