19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھرمیندرپردھان کی فولاد کے شعبے سے وابستہ پیشہ وروں سے اعلیٰ معیارکے فولاد کی پیداوارکرنے کے چیلنج کو قبول کرنے کی اپیل

Urdu News

نئی دہلی: پیٹرولیم وقدرتی گیس اور فولاد کے وزیر،جناب دھرمیندرپردھان نے 57ویں نیشنل میٹالرجسٹ ڈے تقریب اورانڈین انسٹی ٹیوٹ آف میٹلس ، تھروانتھاپورم کی 73ویں سالانہ تکنیکی میٹنگ میں شرکت کی ۔ انھوں نے اس موقع پر نیشنل میٹالرجسٹ ڈے ایوارڈ اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میٹل ایوارڈ ز پیش کئے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001PMSH.jpg

اس موقع پراظہارخیال کرتے جناب پردھان نے مندوبین سے اپیل کی کہ وہ وسیع تر خودکفالتی کے لئے اعلیٰ معیار کے فولاد کی پیداوار کے چیلنج کو قبول کریں ۔ انھوں نے ان سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ فولاد کے شعبے میں وسیع تر پائیداری کی سمت میں کام کریں اور سب معیشت کے ہندوستانی ماڈل کی تخلیق میں تعاون دیں ۔ فولاد کی اہمیت کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ جدید معیشت کی تعمیر میں فولاد سمیت مادنیات کا گراں قدر کردارہے ۔ فولاد کے استعمال اور قوم کی اقتصادی ترقی کے درمیان ایک مضبوط اورمثبت تعلق ہے ۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں ہندوستان پانچ ٹریلین ڈالر کی معیشت بننے کی راہ پرتیزی سے گامزن ہے ۔ یہ ایک اجتماعی خواب ہے ۔ ہمیں اس خواب کو حقیقت کی شکل دینے کے لئے اسپاتی ارادے سے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0022LSQ.jpg

مستقبل  کی تیاریوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہاکہ ہم ڈیجیٹل کاری ، خود کاری ، بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت  اور انٹرنیٹ آف تھنگز وغیرہ کے ذریعہ سے صنعتی انقلاب 4.0کے وسط میں ہے ۔ اس سے بنیادی طورپرہمارے جینے اورکام کرنے کے طریقے تبدیل ہوجائیں گے ۔ فولاد کے شعبے کو بھی مستقبل میں تبدیلیوں کو گلے لگانے اوراس زبردست  اچھال کے حصول کے لئے جدت طرازی کو اپناناہوگا۔ انھوں نے یہ بھی کہاکہ کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کرنے اور موجودہ شکل میں آرسی ای پی کو اپنانے کے فیصلے کا معیشت کے سبھی حصص داروں نے خیرمقدم کیاہے ۔

نیو انڈیا کی  تعمیر کے تعلق سے اظہارخیال کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہاکہ فولاد کے شعبے کا وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعہ پیش کئے گئے نیو انڈیا کے تصورکو عملی شکل دینے میں کلیدی کرداراداکرناہوگا۔ حکومت کے ذریعہ ترقی سے متعلق جو اقدامات کئے گئے ہیں ان سے فولاد کی کھپت میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان اقدامات میں مستقبل کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ، اسمارٹ سٹیزکی تخلیق صنعتی گلیاروں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں ۔ انھوں نے مزید کہاکہ صنعتی دنیا کے ذریعہ صنعت کاری کی اسپرٹ اور حکومت کے ذریعہ کئے گئے پالیسی جاتی اقدامات کی بدولت ہندوستان کی  فولادکی صنعت  مزید کشادہ مسابقت سے متصف اور ماحولیات دوست بنتی جارہی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More