23.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھرمیندر پردھان نے اسٹیل کی صنعت سے اپنی حکمت عملی از سر نو وضع کرنے کی اپیل کی؛

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم ، قدرتی گیس اور اسٹیل کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے اسٹیل کی صنعت کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کے لئےدوست اور آسانی فراہم کرنے والی ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اسٹیل کی صنعت کے لئے سازگار ماحول بنانے کے تئیں پوری طرح عہد  بستہ ہے۔ آج نئی دہلی میں تیسری بین الاقوامی جستہ کاری کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی توانائی کی ضرورتوں میں اضافے سے اسٹیل کے صرفے میں  یقیناًبڑھوتری ہوگی۔پی ایم آواس یوجنا، ہر گھر جل یوجنا اور 400شہروں میں پائپ والی قدرتی گیس فراہم کرنےجیسے منصوبے ، اسٹیل کے شعبے کے لئے وسیع مواقع  فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے اسٹیل کی صنعت سے اپنی حکمت عملی کو ازسر نو وضع کرنے کی اپیل کی اور ہندوستان کو پانچ کھرب امریکی ڈالر کی معیشت بنانے کے وژن کو حاصل کرنے میں تعاون کرنے کے لئے کہا۔ہندوستان خام اشیاء کی دستیابی، کثیر آبادی کے فائدے ، وسیع سمندری سرحد اور ایک بڑے بازار سے مالا مال ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وہ تمام اجزاء موجود ہیں ، جو دنیا کی بہترین صنعت کے عین موافق ہیں اور ہم اس سے آگے بھی بڑھ سکتے ہیں۔

جناب پردھان نے کہا کہ  اسٹیل کی صنعت کو اعلیٰ معیار کا اسٹیل پیدا کرنے اور کم لاگت والی مصنوعات پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘اسٹیل کی صنعت کو عام شہریوں کی زندگی تک پہنچنا چاہئے۔زنگ سے مبرا اسٹیل ، کم لاگت کی اسٹیل کے ذریعے اہم رول ادا کرسکتا ہے۔ ہندوستان خام اشیاء کی دستیابی، کثیر آبادی کے فائدے، وسیع سمندری ساحل اور ایک بڑے بازار سے مالا مال ملک ہے۔ہمارے پاس اپنی اسٹیل کی صنعت کو  دنیا کی بہترین اسٹیل کی صنعت کے عین مطابق بنانے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ہندوستان کو پانچ کھرب امریکی ڈالر کی معیشت بنانے کا وژن محض ایک نعرہ نہیں ہے، بلکہ ہم سبھی کو اس خواب کو حقیقت بنانے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ اسٹیل کی صنعت کو اپنی حکمت عملی  از سر نو وضع کرنی چاہئے، تاکہ وہ ایک عالمی لیڈر کی حیثیت سے اپنا مقام بنا سکے۔ زنک کی صنعت میں ترقی کا امکان  ہے اورزنگ میں کمی لاکر طویل مدت تک باقی رہنے والے اسٹیل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اس طرح سے ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار(جی ڈی پی) میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے۔’’

اس موقع پر اسٹیل کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کُلستے نے کہا کہ زنک کی مدد سے اسٹیل کی جستہ کاری اسٹیل کو زنگ مزاحم بنارہی ہے۔اسٹینلیس اسٹیل کے مقابلے کم لاگت پر اس عمل کو کیا جارہا ہے۔جتنا زیادہ اس کا استعمال کیا جائے گا، اتنا ہی ملک کے لئے سود مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیل کی صنعت کو ملک کے افراد اور  مقامات کی ترقی میں مثبت تعاون کرنا چاہئے۔ ملک کی اقتصادی ترقی سے ملک کے افراد اور مقامات کم فیض یاب ہوئے ہیں۔ اسٹیل کی صنعت کو عام شہریوں کی زندگی تک پہنچنا چاہئے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More