16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھرمیندر پردھان نے سعودی ارامکو آفس کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی۔  پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہنر مندی  کی ترقی اور انٹر پرینیور شپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج گروگرام میں سعودی ارامكو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو مسٹر امین ایچ النصیر کے ساتھ مشترکہ طور پرسعودی ارامكو کے ارامكو ایشیا انڈیا آفس کا افتتاح کیا۔  یہ آفس ٹو ہاریزن ٹاور، گروگام میں واقع ہے۔

سعودی ارامکو نے 2016 میں اپنی ذیلی کمپنی ارامکو ایشیا انڈیا (اے اے آئی) کے ذریعے اپنا رسمی کاروبار شروع کیا۔  اے اے آئی اب رسمی طور پر خام تیل اور ایل پی جی کاروبار، انجینئرنگ اورتکنیکی خدمات و دیگر کاروباری ترقیاتی صنعتوں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

اس موقع پر اپنے خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہندوستان سعودی تیل اور ایل پی جی کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سعودی ارامکو آفس کا افتتاح کرتے ہوئے انہیں بہت خوشی ہو رہی ہے ۔ یہ ہائڈروکاربن  کے شعبہ میں خریدار-سپلائر تعلقات کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم  کرنے میں معاون ہوگا ۔

ارامکو انڈیا نے مستقبل قریب میں انجینرنگ کی خدمات، آئی ٹی آپریشن اور سیکوریٹی  اور تحقیق و ترقی کے مرکز سمیت ہائڈروکاربن سیکٹر کے کاموں کو متعارف کر کے اپنے آپریشن کو وسعت دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سعودی ارامكو ہندوستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور ہندوستان  میں “میک ان انڈیا” کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان  میں ہائڈروکاربن ویلیو چین میں مربوط کاروبار قائم کرنا چاہتا ہے۔

سعودی عرب عراق کے بعد ہندوستان  کے لیے خام تیل کا دوسرا سب سے بڑا سپلائر ہے اور ملک میں 19 فیصد خام تیل اور 29 فیصد ایل پی جی سعودی عرب سے درآمد ہوتا ہے۔ 2016-17 کے دوران ہندوستان سعودی عرب سے 39.5 ایم ایم ٹی خام تیل درآمد کیا ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More