18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھرمیندر پردھان نے موہالی میں خواتین کے لیے قومی ہنرمندی کی ٹریننگ کے ادارے (این ایس ٹی آئی) کے مستقل احاطے کا سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی۔ پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہنر مندی کے فروغ و انٹر پرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے آج پنجاب کے موہالی میں خواتین کے لیے  قومی ہنرمندی کی ٹریننگ کے ادارے (این ایس ٹی آئی) کے مستقل احاطے کا سنگ بنیاد رکھا۔ پنجاب کے یہ پہلا این ایس ٹی آئی ادارہ  اورہندوستان میں  خواتین کے لیے  اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے ۔ وزیر موصوف نے ایک انوکھے پردھان منتری کوشل کیندر (پی ایم کے کے ) کا بھی اجراء کیا ، جس میں جسمانی طور پر معذور افراد کو داخلہ دیا جائے گا اور یہ ادارہ بھی موہالی میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہوگا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ خواتین کے لیے این ایس ٹی آئی اور جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے پی ایم کے کے کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی پہل ‘‘ہنر مند ہندوستان’’ کے تحت کیا جا رہا ہے ۔ بعد ازاں    پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہنر مندی کے فروغ و انٹر پرینیورشپ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نےآج چنڈی گڑھ میں ہندوستان کا پہلا اِن فون گائیڈ اور موبائل اپلی کیشن ‘‘گو وہاٹس ڈیٹ’’ بھی اجراء کیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More