14.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھر میندر پردھان نے بھارت کی توقعات کی تکمیل کے لئے تعلیمی اداروں، صنعت اور پالیسی سازوں کے درمیان

Urdu News

نئی دلّی، پیٹرولیم اور فولاد کے مرکزی وزیر جناب دھر میندر پردھان نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی)، دلّی میں منعقدہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینیرز کے 72 ویں سالانہ اجلاس کیمکون 2019 (سی ایچ ای ایم سی او این، -0192)  میں شرکت کی۔

            اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ  ”ناکامی کا خطرہ مول لئے بغیر اختراعات میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی ہے۔ ہمیں  ”جمودی کیفیت“ سے باہر نکلنا چاہئیے۔ کوئی بھی معیشت اپنے سائنسی برادری کی اختراعات کی مدد کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی۔ ہم اطلاعات و معلومات پر مبنی معیشت کی جانب گامزن ہیں۔ بھارت عالمی اختراعات کا محور ہو گا۔ عالمی معیشت کے شعبے میں بھارت میں رو نما ہوئی تبدیلی اور  سر گرمی نے، بھارت کو عالمی ترقی کا محور بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ” ہمارے پاس اپنے چیلنجوں اور مسائل کو حل کرنے کے لئے کافی دانشورانہ صلاحیت موجود ہے۔ ہمارے آئی آئی ٹی ادارے ملک کے لئے باعث فخر ہیں۔ یہ ادارے تعلیمی مہارت سازی کے علاوہ مواقع فراہم کر رہے ہیں۔

            صنعت 4.0 کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  ”صنعتی انقلاب 4.0 بھارت کو زبردست مواقع فراہم کر رہا ہے۔ ہمیں اپنا نا کامیوں کو تسلیم کر نا چاہئیے اور  با ہمت، حوصلہ مند اختراع ساز بننا چاہئیے۔“ وزیر موصوف نے مطلع کیا کہ ”تیل اور گیس کے پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ (پی ایس یو) اداروں نے اسٹارٹ اپ کی مدد کے فر 300 کروڑ روپئے کا فنڈ قائم کیا ہے۔“  انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پی ایس یو کمپنیوں کو ملازمین کے ذریعہ اختراعات اور انٹر پری نیور شپ کی مدد کرنی چاہئیے۔

            سائنسی برادری سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ” ہم خواہشات اور توقعات سے سر شار قوم ہیں۔ ہماری سائنسی برا دری کو ہمارے نو جوانوں کی توقعات کی تکمیل کے لئے تعاون کرنا چاہئیے۔

            آئی آئی ٹی کے طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے کا میابی کے روایتی نظرئیے سے آگے بڑھ کر خود اپنے بہتر مستقبل اور ملک کے لئے صنعت کار بننا چاہئیے۔ طلباء سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ ”سیکھنے کو بہت کچھ ہے، جو کہ یہ نو جوان آپ کو سکھا سکتے ہیں۔ مشکلات، مایوسی اور حوصلہ شکنی کے مقابلے میں فراوانی، توانائی اور کامیابی کی لگن سے ملک میں ذہن میں درخشاں مستقبل کی شمع روشن ہو تی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More