17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی-این سی آر میں ہوا میں آلودگی کم کرنے کے لئے نتن گڈکری نے شاہراہوں کے پروجیکٹوں کو ہدایت دی

Urdu News

 نئی دہلی؍ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، جہاز رانی، آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا صفائی کے وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ دہلی این سی آر کے آس پاس شاہراہوں کے پروجیکٹوں پر کام کرنے والے پروجیکٹ ڈائریکٹروں، ٹھیکے داروں اور فیلڈ میں کام کرنے والے عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ تعمیری کام سے پیدا ہونے والی آلودگی کو روکنے کے لئے سخت اقدامات کریں۔ اس سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات میں تمام تعمیری مقامات اور کیمپوں پر پانی کا چھڑکاؤ ، تعمیری سامان، کچرا اورفلائی ایش وغیرہ کو لانے لے جانے والے ٹرکوں کو ڈھکنا وغیرہ شامل ہے، تاکہ دھول کو اڑنے سے روکا جاسکے اور تمام تعمیراتی مقامات پر ہوا کے معیار کے ضابطوں پر پوری طرح عمل درآمد کیا جائے۔ فیلڈ میں کام کرنے والے عہدیداروں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ مسلسل تعمیراتی مقامات کی جانچ کریں اور اس بات کی یقینی بنائیں کہ آلودگی پر قابو پانے والے تمام اقدامات پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

جناب گڈکری نے یہ بھی کہا کہ اس آلودگی کی وجہ کا پتہ لگانے کے لئے ایک جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال آتش بازی چھوڑنے پر پابندی اور فصلوں کو جلانے پر روک کے باوجود دھوئیں اور دھول بھری دھند میں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سڑک ٹرنسپورٹ اور شاہراہوں کے وزارت ایسی تحقیق کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More