21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی میں فضائی آلودگی آج کل 95 فیصد مقامی عوامل کی وجہ سے ہوتی ہے جبکہ صرف چار فیصد آلودگی پرالی جلانے کے سبب پیدا ہوتی ہے: جناب پرکاش جاوڈیکر

Urdu News

نئی دہلی، بہتر معیار کی ہوا حاصل کرنے کی کوششوں میں تیزی لانے کی خاطر سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) نے 50 ٹیمیں آج سے تعینات کی ہیں جو دہلی –این سی آر ٹاؤنوں میں مختلف مقامات کا دورہ کرکے برسر موقع رپورٹیں دیں گی۔

آج نئی دلّی میں ٹیموں کے نوڈل افسران سے خطاب کرتے ہوئے ماحولیات کے مرکزی وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ کووڈ کے موجودہ دور میں ٹیم کے ارکان بھی کورونا جانبازوں سے کم اہم نہیں ہیں کیونکہ وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور برسر موقع رپورٹیں دیں گے جس سے فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جناب جاوڈیکر نے کہا کہ آج شہر میں تقریباً 95 فیصد آلودگی مقامی عوامی مثلاً گرد وغبار ، تعمیرات اور کچرے  کو جلانے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جبکہ صرف چار فیصد فضائی آلودگی کا تعلق پرالی جلانے سے ہے۔

یہ ٹیمیں ایس اے ایم ای آر ایپ کو استعمال کرتےہوئے برسر موقع رپورٹیں دیں گی یہ ٹیمیں آلودگی پھیلانے والے بڑے ذرائع مثلاً کنٹرول  کے مناسب  انتظامات کے بغیر بڑی تعمیراتی سرگرمیوں، سڑکوں کے کنارے  اور کھلی جگہوں پر  اوبڑ کھابڑ سڑکوں پر  کچرا اور تعمیراتی  ملبہ جمع کرنے ، کھلے میں  کچرے اور صنعتی  کچرے کو جلانے  والے مقامات کا دورہ کریں گی۔

یہ ٹیمیں دہلی اور این سی آر کے ٹاؤنوں اترپردیش میں نوئیڈا، غازی آباد اور میٹرھ ، ہریانہ میں گروگرام، فریدآباد، بلب گڑھ، جھجر، پانی پت،  اورسونی پت اور راجستھان میں بھیواڑی، الور اور بھرت پور کا دورہ کریں گی۔ یہ ٹیمیں ان علاقوں پر خاص توجہ دیں گی جہاں مسئلہ زیادہ شدید ہے۔

آلودگی پھیلانے والی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹوں کو فوری کارروائی کے لیے ایک خود کار نظام کے ذریعے متعلقہ ایجنسیوں کو بھیجا جائے گا۔ ریاستی حکومتوں کو بھی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ ا س کی وجہ سے متعلقہ ایجنسیوں کے ذریعے بروقت کارروائی کرنے میں مدد ملے گی۔

سی پی سی بی کے صدر دفتر میں ایک کنٹرول روم کو متحرک کیا گیا ہے جو ہر گھنٹے کی بنیاد پر آلودگی کی سطح کا جائزہ مرتب کرتا رہے گا اور ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ رابطہ رکھے گا ۔ اس کے علاوہ ٹیموں کے ساتھ بہتر بندوبست  اور تال میل کے لیے ضلع کی سطح کے لیے نوڈل افسر مقرر کیے گئے ہیں۔

موسم  سرما کے درمیان ہوا کا معیار دہلی اور این سی آر علاقے کے لیے ماحولیاتی اعتبار سے ایک بڑی تشویش کا باعث ہے۔ پچھلے پانچ برسوں سے اس علاقے میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے لیے مختلف کوششیں کی گئی ہیں۔ اگرچہ ہوا کے معیار میں سال بہ سال بہتری دیکھنے میں آرہی ہے تاکہ ابھی بہت کچھ کیے جانے کی ضرورت ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More