17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی میں نارتھ ایسٹرن کلچرل اینڈ انفارمیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا:ڈاکٹر جیتندرسنگھ

Urdu News

نئی دہلی،؍مئی،شمال مشرقی خطے کی  ترقیکے  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دہلی میں نارتھ ایسٹرن کلچر ل اینڈ انفارمیشن سینٹر جلد قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات آج  مرکز کی جانب سے منظور کی گئی نارتھ ایسٹ کونسل کے لئے اسکیموں کے نفاذ کے لئے روڈ میپ کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد کہی۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سکریٹری نوین ورما، شمال مشرقی کونسل کے سکریٹری رام موئیوا اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں شمال مشرق میں جاری  مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چونکہ شمال مشرقی خطے کو  مرکزی حکومت ترجیح دے رہی ہے، لہٰذا ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے کہا کہ یہ شمال مشرقی ہندوستان کے عوام کے لئے  ایک نیا تحفہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز دہلی میں شمال مشرقی خطے کے ایک ثقافتی کنونشن اور معلوماتی  مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ جناب جتیندرسنگھ نے کہا کہ  نارتھ ایسٹرن کلچرل اینڈ انفارمیشن سنٹر کی  تعمیر کے مقصد کے لئے  نارتھ ایسٹرن کونسل کے تحت نئی دہلی کے دوارکا سیکٹر -13 میں  ایک اعشاریہ تین دو ایکٹر زمین پر سینٹر تعمیر کیا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سینٹر دہلی میں نارتھ ایسٹرن خطے کے  معلوماتی مرکز اور  ثقافت کے علاوہ ایک کنونشن کے طور پر کام کرے گا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ اس میں نارتھ ایسٹرن خطے سے متعلق میٹریل  کے ساتھ لائبریری اور  ریڈنگ روم ہوگا۔ ایک آرٹ گیلری بھی ہوگی جس میں شمال مشرق کو  دکھایا جائے گا۔ مرکز میں نمائشی ہال، ریسرچ سینٹر اور فروخت کے آؤٹ لٹ کے ساتھ ساتھ گیسٹ ہاؤسز بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ  پروجیکٹ کے لئے  فی الحال آرکیٹچر،  ڈیزائن اور پلاننگ جاری ہے۔ توقع ہے کہ یہ پروجیکٹ 50 سے 55 کروڑ روپے کی  لاگت سے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ سینٹر ملک میں اپنے قسم کا پہلا سینٹر ہوگا اور یہ  جدید شکل کا ہوگا۔

مختلف تعلیمی اداروں میں پڑھ رہے شمال مشرقی خطے کے طلباء کی ایک بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے شمال مشرقی خطے کے طلباء کے لئے ہاسٹل بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ یہ ہاسٹل جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں قائم کئے جارہے ہیں اور  بینگلورو یونیورسٹی میں شمال مشرقی خطے کی طالبات کے لئے  خصوصی طور پر ایک ہاسٹل قائم کیا جارہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More