19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی پولیس کے کنبوں کے گھروں تک آیوروید پہنچانے کے لئے دھنونتری رتھ

Urdu News

دہلی پولیس کی رہائشی کالونیوں میں آیوروید احتیاطی اور فروغ دینے والی صحت خدمات میں توسیع کے لئے آج آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیور وید (اے آئی آئی اے) اور دہلی پولیس کے مابین ایک مفاہمت نامہ پر دستخط ہوئے۔ یہ خدمات ’دھنونتری رتھ‘ نامی ایک موبائل یونٹ اور پولیس ویلینس سینٹرز کے ذریعہ فراہم کی جائیں گی اورآیوش وزارت کی مدد سے انہیں اے آئی آئی اے کے ذریعہ قائم کیا جائے گا۔

دہلی پولیس کے کمشنر شری ایس این شریواستو اور آیوش وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری شری پرمود کمار پاٹھک کے مابین ایک دستخط شدہ مفاہمت نامہ کا تبادلہ ہوا۔ پروفیسر تنجوا نیساری، ڈائریکٹر ، اے آئی آئی اے کی موجودگی میں دھنونتری رتھ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

آیورکشا،اے آئی آئی اے کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو کہ آیوش وزارت اور دہلی پولیس کے تحت ایک خودمختار انسٹی ہے۔ اس کا مقصد آیوروید امیونٹی کو بڑھانے والے اقدامات کے ذریعہ دہلی پولیس اہلکاروں جیسے فرنٹ لائن کووڈ جانبازوں کی صحت کو برقرار رکھنا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تسلسل میں اب دہلی پولیس اہلکاروں کے کنبوں تک آیوروید احتیاطی اور فروغ دینے والی حفظان صحت کی توسیع کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اس موقع پر شری پاٹھک نے کہا کہ اے آئی آئی اے اور دہلی پولیس کا مشترکہ منصوبہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور یہ دوسروں کے لئے انتہائی کامیاب اور رول ماڈل ہے۔ انہوں نے فرنٹ لائن جانبازوں کی حیثیت سے دہلی پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ 2 ماہ کے عرصے میں تقریبا 80،000 پولیس اہلکاروں کو آیورکشا کٹس تقسیم کرنے کے بعد دہلی پولیس کے اہلکاروں میں کووڈ۔ 19 کے معاملات اور اموات میں نمایاں طور پر کمی آئی ہے۔ ان خدمات کی توسیع اب دہلی پولیس کے کنبوں تک بھی کی جا رہی ہے۔ دھنونتری رتھ اور پولیس ویلنس سینٹرز اے آئی آئی اے کی آوٹ ریچ او پی ڈی خدمات ہوں گے اور اس کا مقصد آیور وید احتیاطی حفظان صحت خدمات کے ذریعہ دہلی پولیس کے کنبوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

پروفیسر تنجوا نیساری نے روشنی ڈالی کہ سائنسی اعتبار سے ثابت شدہ احتیاطی آیوروید دواوں سے دہلی پولیس کے عملے میں کووڈ۔ 19 کے معاملات کو نمایاں طور پر کم کرنے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہا کہ آیوروید احتیاط اور پروموشنل حفظان صحت کی خدمات کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کی حفظان صحت کی بھی یکساں اہمیت پر زور دیتی ہے۔

کمشنر آف پولیس نے اپنے خطاب میں دہلی پولیس کی صحت کے فروغ کے تئیں وزارت آیوش اور اے آئی آئی اے کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات کی بھی تعریف کی کہ دہلی پولیس اور اے آئی آئی اے کا مشترکہ منصوبہ انتہائی کامیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More