20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی کے راج پتھ کے لان میں راجناتھ سنگھ کے ہا تھوں ‘‘پریٹن پرو’’ کی شاندار اختتامی تقریب کا افتتاح

Shri Rajnath Singh Inaugurates ‘Paryatan Parv – Grand Finale’ on Rajpath Lawns, New Delhi
Urdu News

نئی دہلی۔اکتوبر ۔وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے آ ج یہاں راج پتھ لا ن پر پر یا ورن پرو – شاندار اختتامی تقریب کا افتتاح کیا ۔ سیاحت کے وزیر مملک (آزادانہ چا رج )جناب کے جے الفونس نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی ۔ وزارت سیاحت ، دوسری مرکزی وزارتوں ، ریا ستی حکومتوں اور شرکا کے اشتراک سے ‘‘ پریٹن پرو’’ 5 سے 25 اکتوبر 2017 تک ملک گیر سیا حتی تقریب کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر تقریر کر تے ہو ئے جناب راجناتھ سنگھ نے سیاحت کے فروغ کے لئے ایسی بڑی تقریب کے انعقاد کے لئے وزارت سیاحت کو مبا رکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کثرت میں وحدت کا ملک ہے ، خواہ وہ شعبہ فنون لطیفہ کا ہو یا مو سیقی  کایا روا یتی ملبوسات وغیرہ کا ہو ۔ اگر ہم دنیا میں ہندوستان کو سپر پاور بنا نا چا ہتے ہیں تو اس میں سیا حت اہم کر دار ادا کر سکتا ہے ۔ ہمیں اپنی جی ڈی پی میں سیا حت کا حصہ بڑھا نےکے لئے  مل کر کو شش کر نی چا ہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ثقافتی طور پر دنیا کے بڑے حصہ کو کنٹرول کر تا ہے ۔ ہندوستان میں ‘‘اتیتھی دیو و بھوا ’’ کی قدیم روایت رہی ہے ۔ ہمیں اپنے عوام کو قدیم روایتی اقدار سے ہم آہنگ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ امور داخلہ کی وزارت نے سیاحت کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں جس میں 72 گھنٹہ کے اندر ای – ویزا دینا شا مل ہے ۔ اب تک 29 لاکھ سے زائد سیاحوں نے اس سہو لت سے استفا دہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیا حت کے فروغ میں پرا ئیوٹ شعبہ کو بھی شا مل ہو نا چا ہئے ۔

اپنے خطبہ میں جناب کے جے الفو نس نے کہا کہ سیاحت کے فوائد پر توجہ مرکوز کر نے ، ملک کی گو نا گوں تہذیب و ثقافت کی نمائش اور ‘‘ سب کے لئے سیاحت’’ کے اصول پر عمل کر نے کے مقصد سے پریٹن پرو کا انعقاد کیا  گیاہے ۔  اس 21 روزہ پروگرام کا انعقاد  وزارت سیاحت کے ذریعہ دوسری مر کزی وزارتوں ، ریا ستی حکومتوں اور شرکا کے اشتراک سے کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک لا ثا نی ملک ہے۔ اس کا کھا نا پینا ، مو سیقی ، لو ک  فنون لطیفہ اور موسیقی اور رقص منفرد ہیں ۔ ہما رے  یہاں متعدد ثقافتی مقامات ہیں جہاں اب موسیقی ریز  پروگرام شروع کر دئے گئے ہیں ۔

21 روزہ پریٹن پرو کے گرینڈ فنا لے کے طور پر نئی دہلی کے راج پتھ لا ن پر (رفیع ما رگ اور جن پتھ کے درمیان) 23 سے 25 اکتوبر کے درمیان 3 روزہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ یہ تقریبات تینوں دن دوپہر 2  بجےسے شام 10 بجے تک عوام کے لئے کھلی ہوں گی ۔ ان میں ثقافتی سرگرمیاں ، کرافٹ بازار ، مختلف اقسام کی خوردنی کورٹ اور دیگر پر کشش سر گرمیاں شا مل ہیں جو ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کریں گی ۔

گرینڈ فنا لے کے پہلے دن ملک کی مختلف ریا ستوں اور مرکز کے زیر انتظام علا قوں سے تعلق رکھنے والے گروپوں کی شا ندار تہذیبی کا ر کردگی دیکھنے کو ملی ۔ آج گجرات کے گروپ کے ذریعہ سدھی دھمال لوک رقص ، ہریا نہ کے گروپ نے بم لہری ، پھاگ ، بہار پیش کئے جنہوں نے خوبصورت قوس و قزح  کا نظارہ پیش کیا ۔ مدھیہ پردیش  کے گروپ نے مٹکی نرتیہ پیش کیا ،  جھا رکھنڈ کے گروپ نے چھاؤ رقص ،جبکہ کیرالہ کے گروپ نے اوپانا ،مارگم کا فیو زن پیش کیا ۔

ریا ستوں /مرکز کے زیر انتظا م علا قوں کے ذریعہ فوڈ کورٹ میں 50 اسٹال لگا ئے گئے ہیں جہاں ہر ایک اسٹال پر نما یاں کھان پان کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ نیشنل ایسو سی ایشن آف اسٹریٹ وینڈرس آف انڈیا (این اے ایس وی آئی)  کے علا وہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ اور آئی ٹی ڈی سی نے مختلف خطوں کے اسٹریٹ فوڈ کو پیش کیا ہے ۔ کرا فٹ میلے میں 50 اسٹال لگا ئے گئے ہیں جن میں ملک کے مختلف دستکا ری اور ہتھ کرگھا کی مصنوعات رکھی گئی ہیں جس کا اہتمام ہینڈی کرافٹ اور ہینڈ لوم کی ترقی کے کمشنروں کے دفتر کی وساطت سے وزارت ٹیکسٹائل اور ریا ستی حکومتوں کےذریعہ کیا گیا ۔ یہاں 15 ریا ستی پو یلین بھی ہیں جہاں ہر ایک ریا ست اپنی سیاحتی مصنوعات اور سیاحتی مقامات کی نما ئش کر رہی ہے ۔ ملک کی مختلف ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے آ ئے ٹروپ دوپہر 1 بجے سے سہ پہر ساڑھے 4 بجے تک تینوں دن ثقافتی پروگرام پیش کریں گے ۔

ریا ستوں/ مرکز کے زیر انتطام علا قوں کے ٹروپ کے ذریعہ ثقافتی پیش کش کے علا وہ تینوں دن شام 6 بجے سے خصوصی کلچرل پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں ۔ ان پروگراموں میں بیگم ذکیہ ظہیر ، سیدہ حمید اور رینے سنگھ کے ذریعہ آج یعنی 23 اکتوبر 2017 کو ‘‘ پرانی دہلی کی دا ستان ’’ پیش کی جا رہی ہے ۔ 24 اکتوبر 2017 کو پرشانت اور نشانت ملک (ملک برا دران )کے ذریعہ دھر و پد راگ پیش کیا جا ئے گا اور 25 اکتوبر 2017 کو محترمہ سریتا دیوی کے ذریعہ ‘‘ بنا رس گھرانے کی پورب انگ ’’ گائیکی پیش کی جا ئے گی ۔ ان کے علا وہ تینوں دن شما لی زون کے کلچرل سینٹر کے ذریعہ صدا بند ثقافتی پروگرام پیش کئے جا ئیں گے۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری 24 اکتوبر 2017 کو شام 5:15 بجے اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔ تقریب کا اختتامی پروگرام 25 اکتوبر 2017 کو شام 5:15 سے 5:45 بجے تک منعقد ہوگا۔ خزانہ اور کارپوریٹ امور کے وزیر جناب ارون جیٹلی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پریَٹَن پَرو کے تئیں دیگر مرکزی وزارتوں اور ریاستی حکومتوں نے بہت ہی گرم جوشی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ وزارتیں اور ریاستی حکومتیں مختلف طرح کی سرگرمیوں اور پروگراموں کا انعقاد کررہی ہیں اور موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ تقریب جو ملک کے سبھی خطوں پر محیط ہے، اس کا زبردست خیرمقدم کیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں شرکاء کو مائل کررہا ہے۔

پریَٹَن پَرو کے انیسویں دن، پریَٹَن پَرو گرانٹ فینالے کے ایک جزو کے طور پر ملک کے باقی حصوں میں متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا گیا:

انیس تاریخ کو منعقد کئے گئے پروگراموں میں نمایاں چیز سیاست کے شعبے سے متعلق ایک سی ای او گول میز کانفرنس تھی، جس کا انعقاد صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے کے تحت انویسٹ انڈیا کے ذریعے کیا گیا۔ گول میز کانفرنس بہت ہی نتیجہ خیز رہی، کیونکہ اس میں متعدد امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جن امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا ان میں سرکاری – نجی شراکت داری کے ذریعے ہندوستان کے سیاحتی بنیادی ڈھانچے کا فروغ، ہندوستان کو دنیا کی ترجیحی ایم آئی سی ای منزل بنانے میں تعاون، ہندوستان میں سیاحت کے امکانات کا ممکنہ حد تک فائدہ اٹھانا وغیرہ شامل ہیں۔ مختلف ریاستی حکومتوں، تنظیموں، حصص داروں اور نجی صنعت کاروں کی حصے داری سے یہ بات یقینی بنی کہ اس تقریب سے مطلوبہ نتائج برآمد ہوں گے۔

دہلی میں متعدد دیگر سرگرمیاں بھی دیکھنے کو ملیں، جن میں این سی ای آر ٹی کے ذریعے منعقدہ ’’پائیدار سیاحت‘‘ کے موضوع پر قومی سیمینار،للت کلا اکادمی کے ذریعے آل ویمن کیریمک ورکشاپ ’’سیتا‘‘: دی ڈاٹر آف اَرتھ گوڈیس کا انعقاد، انڈیا ٹورزم، دہلی کے ذریعے ذمے دار اور دیہی سیاحت کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد شامل ہیں۔

آندھرا پردیش کی ریاستی حکومت نے امراوتی میں ایک ثقافتی شام کا انعقاد کیا۔ آندھراپردیش میں جن دیگر پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ان میں این کے وائی ایس کے ذریعے ضلع سطح کا ثقافتی پروگرام شامل ہے۔ انڈیا ٹورازم میں آندھراپردیش کی ریاستی حکومت اور آیوش کی وزارت کے اشتراک سے امراوتی میں جن پروگراموں کا انعقاد کیا ان میں اہم سیاحتی مقامات کو روشنی کے ذریعے جگمگانا، اسکائی لالٹین شو، سیاحت سے متعلق طلبہ کے لئے مسابقوں کا انعقاد، متعلقین کو حساس بنانے کے لئے پروگرام شامل ہیں۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے منی پور کی ریاستی حکومت کے اشتراک سے متعدد پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ان پروگراموں میں ثقافتی شام، کانگلا قلعے کو روشنی سے جگمگانا، ’’سیاحت اور منی پور میں اس کو درپیش چیلنج‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ، ’’پروموشن آف ہوم اسٹیج اینڈ لائیولی ہوڈس اِن منی پور‘‘ پر ورکشاپ، ’’ڈسٹنیشن مارکیٹنگ اِن منی پور‘‘ کے موضوع پر کنسپٹ پرزنٹیشن مسابقوں کا انعقاد شامل ہیں۔ یہ پروگرام امپھال میں منعقد کئے گئے۔ توانگ میں اروناچل پردیش کی ریاستی حکومت کے اشتراک سے توانگ موناسٹری کے اردگرد ایک سینسیٹائزیشن پروگرام اور گائیڈیڈ واک کا اہتمام کیا گیا۔

دیہی ترقیات کی وزارت  نے دریائے میشوو کے کنارے کی ترقی کے لئے شام لاجین کلسٹر میں ٹورزم   پروجیکٹ شروع کئے ہیں جہاں پر سیاحتی بنیادی ڈھانچے اور تفریحی  سہولتیں فراہم کرائی گئی ہیں۔

 شیو پوری میں اتراکھنڈ کی ریاستی حکومت نے ایک رافٹنگ مہم کا انعقاد کیا۔

حکومت اترپردیش نے چترکوٹ میں ایک ثقافتی پروگرام کاانعقاد کیا۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں سیاحت کے قانونی اورضابطوں کے متعلق پہلو اور جنوبی ایشیا اور سیاحت کے بارے میں ایک ورکشاپ منعقد کی گئی۔ الہ آباد یونیورسٹی میں‘‘ ہندوستانی سیاحت میں بدلتے ہوئے معیارات: ترقی اور استحکام کے لئے چیلنج’’ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا۔

مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت نے انڈیا ٹورزم کے تعاون سے کھجوراہو میں گائیڈس، پولیس اور ٹیکسی ڈرائیوروں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا ۔

مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے پوری ریاست میں سیاحتی مقا مات ، ہوائی اڈوں ، ریلوے اسٹیشنوں، بس اڈوں پر اسپاٹ کوئز پروگراموں کا انعقاد کیا۔

انڈیا ٹورزم کولکاتہ نے ریاستی حکومت کے تعاون سے ایک کلچرل اور فوڈ فیسٹیول کاانعقاد کیا۔سندر بن میں ملاحوں، آٹو ڈرائیورس کے لئے بیداری پیدا کرنے کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔

انڈیا ٹورزم گوہاٹی نے آسام کی ریاستی حکومت، این  ای ٹی ای سی اور ایف آئی این ای آر کے تعاون سے برندا بن گارڈن  گوہاٹی میں ایک میلے کاانعقاد کیا جس میں ہندوستانی پکوان،ثقافت  ہینڈ لوم ، دستکاری کے سامان کی نمائش کی گئی۔

کیرل کی ریاستی حکومت نے کوچی میں ایک سائیکل ریلی ،سیمینار اور ثقافتی شو کا اہتمام کیا اورکلاری پائیتو اور رقص کااہتمام کیا۔

پڈوچیری حکومت نے دیہی اسکول کے طلباء کے لئے سیاحت اور ورثے کے تحفظ کے بارے میں ایک تعلیمی پروگرام کاانعقاد کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More