17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے این سی سی کے یوم جمہوریہ پریڈ کیمپ کا دورہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، دہلی کے وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال نے آج یہاں یہاں دہلی کینٹ میں نیشنل کیڈٹ کورپس(این سی سی) کے یوم جمہوریہ پریڈ کیمپ  کا دورہ کیا۔اپنے خطاب میں جناب کیجریوال نے بہترین فوجی فرضی مہمات اور ان کی بے پناہ صلاحیتوں کے لئے این سی سی کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی بے انتہا کوششوں اور خلوص کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کے طرز فکر میں تبدیلی لانے کے لئے این سی سی کی کوششوں کو سراہا۔

ملک کے 29 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 7علاقوں سے 698طالبات کیڈٹس سمیت کل 2070کیڈٹس اس کیمپ میں حصہ لے رہے ہیں۔این سی سی کیڈٹس کا یہ کیمپ 28جنوری 2019ء کو وزیر اعظم کی ریلی کے ساتھ ہی ختم ہوجائے گا۔

وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال کے   کیمپ میں پہنچنے کے بعد ہندوستانی بری فوج ، ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی فضائیہ پر مشتمل تینوں فوجی شعبوں  سے تعلق رکھنے والے این سی سی کیڈٹس کے ایک دستے نے  انہیں‘گارڈ آف آنر’ پیش کیا۔

نیشنل کیڈٹ کورپس کے  ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی این سی سی)، لیفٹیننٹ جنرل پی پی ملہوترا نے کیمپ میں دہلی کے وزیر اعلیٰ جناب اروند کیجریوال کا استقبال کیا۔وزیر اعلیٰ نے  17 این سی سی  ڈائریکٹوریٹس کے این سی سی  کیڈٹس کے ذریعے تیار کردہ‘فلیگ ایریا’ کا بھی دورہ کیا۔اس فلیگ ایریا میں ‘کثرت میں وحدت’اور متعدد سماجی بیداری موضوعات کو اجاگر کیا گیا  ہے۔وزیر اعلیٰ کو این سی سی کیڈٹ کے ذریعے متعلقہ سینڈ ماڈل کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ این سی سی کے آڈیٹوریم میں باصلاحیت کے کیڈٹ کے ذریعے پیش کئے گئے  ایک رنگا رنگ ‘ثقافتی پروگرام’کا بھی مشاہدہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More