17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دین دیال اپادھیائے میموریل کو قوم کے نام وقف کریں گے اور مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی 16فروری 2020  کو ایک روزہ دورے پر اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی کا دورہ کریں گے۔

          وزیراعظم  ، شری جگد گورو وشو وردھیا گوروکل  کی صد سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں  حصہ لیں  گے۔جناب مودی 19 زبانوں  میں  شری سدھانت شکھامنی گرنتھ  کے ترجمہ شدہ ورژن  اور اس کے موبائل ایپ  کا اجرا بھی کریں گے ۔

          بعد ازاں  جناب نریند رمودی  پنڈت دیا دیال اپادھیائے میموریل سینٹر کو قوم کے نام وقف کریں گے ۔اس  پروگرام میں  وزیر اعظم  پنڈت دین دیال اپادھیائے کے 63فٹ پانچا لوہا  مجسمے کی نقاب کشائی  بھی کریں گے ۔ملک میں اس رہنما کا یہ سب سے بڑا مجسمہ  ہے ۔200سے زائد دستکار پچھلے ایک سال سے رات دن مجسمے کو مکمل کرنے کے لئے کام کررہے تھے۔

          میموریل سینٹر میں  پنڈت دین دیال اپادھیائے کی  حیات اور کارناموں  پر نقش گری ہے ۔ اوڈیشہ کے تقریباََ 30دستکاروں اور فنکاروں  نے  پچھلے سال کے دوران  اس  پروجیکٹ  پر کام کیا تھا۔

          وزیراعظم  اس  کے بعد ایک عوامی تقریب میں  30سے زیادہ پروجیکٹ  قوم کو معنون کریں  گے ۔اس میں  کاشی ہندووشوودھیالیہ  ( بی  ایچ  یو ) میں  430  بستر والے ایک سوپر اسپیشلٹی سرکاری اسپتال اور بی ایچ  یو میں  74 بستروالے ایک  دماغی امراض  کا  اسپتال  شامل ہے ۔

          وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعہ  آئی آر سی ٹی سی کی مہاکال ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ بھی کریں گے ۔ یہ ٹرین تین  جیوترلنگ تیرتھ مراکز –  وارانسی ، اجین  اور اومکاریشور  کو جوڑے گی۔یہ ملک میں پہلی راتوں رات چلنے والی پرائیویٹ ٹرین ہوگی۔

          وزیراعظم  جناب نریندر مودی ’’کاشی ایک روپ  انیک ‘‘  کا افتتاح کریں گے ۔وزیراعظم  امریکہ ، انگلینڈ اور آسٹریلیا سمیت  دنیا کے مختلف ملکوں سے آنے والے خریداروں  اور دستکاروں   سے ملاقات کریں گے ۔’’کاشی ایک روپ انیک ‘‘  پنڈت دین دیال اپادھیائے ہستھ کلاسنکل  میں  ایک دوروزہ  پروگرام ہے ۔ اس میں پورے اترپردیش کی  مصنوعات دکھائی جائیں  گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More