15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیہی ترقیات، پنچایتی راج اور کانکنی کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بھوپال میں 20ویں مرکزی روزگار گارنٹی کونسل میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، ایم این آر ای جی اے ، ملک میں سب سے بڑی روزگار فراہمی اسکیم ہے۔ یہ اسکیم مطالبے پر مبنی ہے اور ملک کے 5.5 سےلے کر 6 کروڑ افراد کو روزگار فراہم کرتی ہے۔اس امر کا اظہار دیہی ترقیات، پنچایتی راج اور کانکنی کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج بھوپال میں منعقدہ 20ویں مرکزی روزگار ضمانت کونسل (سی ای جی سی) میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ یہ اسکیم اپنے دائرۂ کار کے لحاظ سے وسعت اختیار کرتی جا رہی ہے اور 260 اقسام کے کام اس کے تحت آ چکے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بینکنگ سے متعلق بیشتر معاملات  ایم این آر ای جی اے ، اجرت ادائیگیوں کے معاملے میں رخنہ ڈالتے ہیں اور انہیں حال ہی میں شروع کئے گئے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے توسط سے ختم کر دیا جائے گا۔

مرکزی دیہی ترقیات کے وزیر نے کہا کہ ایم این آر ای جی اے کی کامیابی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں  و ضلعی انتظامیہ اور اس کے معاونین کی محنت شاقہ  کی مرہون منت ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ  گاؤوں کی مجموعی متوازن ترقی کےلئے، گاؤں کی پنچایتوں  کو جدید ترین طرز پر منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔ انہوں نے گرام پنچایتوں کے تحت روزگار اسسٹنٹ کی کوالٹی اور صلاحیت بڑھانے کےلئے تربیت کے بہتر نظام پر زور دیا۔

اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب رام کرپال یادو نے کہا کہ ایم این آر ای جی اے، ایک ازحد اہم اسکیم ہے اور اس اسکیم نے دیہی بھارت میں قیام پذیر افراد کے معیار حیات کو بلند کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ایم این آر ای جی اے کے لئے بجٹ کو بڑھا کر 55 ہزار کروڑ روپے کے بقدر کر دیا گیا ہے۔

میٹنگ کے دوران تجویز پیش  کی گئی کہ ایم این آر ای جی اے کے تحت کام کرنے والے مزدوروں کو بیمہ کی سہولت فراہم کی جا سکتی ہے اور اس طرح کی کسی بھی مجوزہ اسکیم کو پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا سے مربوط کیا جانا چاہئے۔ اس سے قبل منعقدہ میٹنگ میں پیش کی گئی تجاویز پر کی گئی کارروائی اور شکایات کے ازالے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات  پر بھی تبادلۂ خیالات کئے گئے۔ ایم این آر ای جی اے کی حصولیابیوں کو بھی ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے توسط سے نمایاں کیاگیا۔

دیہی ترقیات اور پنچایتی راج کی وزارت کے سینئر افسران نے مختلف ریاستوں کے اراکین کے ساتھ میٹنگ میں حصہ لیااور اس موقع پر ریاستی حکومت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More