15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیہی ترقی کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر، ڈی اے وائی کے تحت خود امدای گروپوں کی بہترین کارکردگی کے لئے قومی ایوارڈ تقسیم کریں گے

Urdu News

دیہی ترقی، پنچایتی راج اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر 11 جون 2018 کو بروز پیر دین دیال انتیودیہ یوجنا۔ قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم) کے تحت بہترین کارکردگی خود امدادی گروپوں کو قومی ایوارڈس سے سرفراز کریں گے۔ یہ قومی ایوارڈ سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی) کو عوام میں پہچان دلانے اور ان کی بہترین کارکردگی کے لئے خود امدادی گروپوں، معاشروں، اداروں کو دیئےجاتے ہیں۔ بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ایس ایچ جی اور دیہی تنظیموں کو یہ ایوارڈ دینے کی شروعات سال 17۔2016 میں ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم کے ذریعہ کی گئی تھی۔ این آر ایل ایم نیشنل ایوارڈ دینے کے لئے منتخب کیا گیا اور یہ ایوارڈ نئی دہلی میں 11 جون 2018 کو اے پی شنڈے ہال، پوسال میں منعقدہ ایک تقریب میں عطا کئے جائیں گی۔

ڈی اے وائی۔ این آر ایل ایم ایوارڈز معاشرے پر مبنی تنظیموں کی بہترین کارکردگی (جس میں سیلف ہیلپ گروپس اور دیہی تنظیمیں شامل ہیں) کی جانچ کے بعد ایس آر ایل ایم سے موصولہ نامزدگیوں پر عطا کئے جاتےہیں۔

ان ایوارڈز کے لئے امیدواروں کے انتخابی عمل کے تحت ایس ایچ جی مختلف  معیارات جیسے ادارے کی عمارت، ہنر کے فروغ، مالی شمولیت، ذریعہ معاش، اجتماع وغیرہ پر ان کا جائزہ لیا جاتا ہے اور تب ایس آر ایل ایم انہیں ایوارڈز حاصل کرنے کے لئے چنتےہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More