نئی دہلی۔ دیہی ورثے اور ترقی کے ہندوستانی ٹرسٹ (آئی ٹی آر ایچ ڈی) کی آج نئی دہلی میں منعقد ساتویں سالانہ عام اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اطلاعات و نشریات کی وزارت میں سیکرٹری جناب امت کھرے نے دیہی ورثے اور ترقی کے ہندوستانی ٹرسٹ (آئی ٹی آر ایچ ڈی) – ایک غیر سرکاری ادارہ جہ دیہی ہندوستان میں ہندوستانی ورثے اور ثقافت کے تئیں مصروف عمل اور ہندوستان کی سات ریاستوں سرگرم عمل ہے ، کی کوششوں کو سراہا۔
جناب کھرے نے خاص طور پر، جھارکھنڈ میں ٹیراکوٹا مندروں، مالوتی، دمکا کے 17ویں -19وي صدی کے گاؤں کےلیے آئی ٹی آر ایچ ڈی کے تحفظاتی کاموں کا ذکر کیا۔ مالوتی پروجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم جناب نریندر مودی نےافتتاح کیا۔
اس منصوبے میں 108 مندروں میں سے 62 مندروں کی بحالی بھی شامل ہے، جومخدوش حالت میں تھے۔ اس منصوبے کی لاگت تقریبا 6.57 کروڑ روپے ہے جومحکمہ آثار قدیمہ کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں چل رہے تحفظاتی کاموں میں سب سے منصوبہ ہے۔
آئی ٹی آر ایچ ڈی پائیدار اقتصادی ترقی کے لئے دیہی ورثے کے تحفظ اور ان کی نگہداشت کے لئے کام کرتا ہے اور یہ یقینی بناتا ہے کہ گاؤں والوں کو ان کے روایتی مسکن میں ہی ذریعہ معاش حاصل ہو۔ اس کے علاوہ، یہ کمیونٹی کے اندر خود اعتمادی کو بھی بڑھا تا ہے۔ اس پروگرام میں، آئی ٹی ٹی ایچ ڈی کے چیئرمین ایس ایس مصر نے بھی شرکت کی ۔