16.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ذیلی انتخابات کے سلسلے میں وضاحت

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کی انتخابی کمیشن کے تحت سینئر پرنسپل سکریٹری جناب سمت مکھرجی کی جانب سے مورخہ 22 جولائی 2020 کو، مراسلہ نمبر 99/ ذیلی انتخابات/ 2020/ ای پی ایس کے حوالے سے یہ عرض کرنا مقصود ہے کہ میڈیا کے کچھ سیکشن کے تحت اس مراسلے کو لے کر  ایک گونہ تذبذب پایا جاتاہے۔ وضاحت مقصود ہے کہ مذکورہ مراسلہ محض ان 8 حلقہ ہائے انتخابات سے متعلق ہے،  جن کے سلسلے میں قانون وانصاف کی وزارت کی جانب سے مراسلہ نمبر 99/ ذیلی انتخابات/ 2020/ ای پی ایس  مورخہ 3 جولائی 2020 کے تحت حوالہ دیا گیا تھا اور جس کا تعلق ان حلقہ ہائے انتخابات میں موجود کچھ غیرمعمولی حالات سے تھا۔ تاہم  ذیلی انتخابات کی مجموعی تعداد، جو منعقد ہونے ہیں، ان سے متعلق اسمبلی حلقہ ہائے انتخابات کی تعداد 56 ہے (مذکورہ بالا حوالے کے تحت 8 اسمبلیوں سمیت)۔

اس کے علاوہ ایک پارلیمانی حلقہ انتخاب بھی اس کے تحت شامل ہے۔ ان میں سے ذیلی انتخابات کی تعداد 57 ہے۔ لہذا اس کے ذریعہ وضاحت کی جاتی ہے کہ کمیشن نے پہلے ہی یہ فیصلہ لے لیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 151 اے کی تجاویز کے مطابق ذیلی انتخابات منعقد کرائے جائیں۔ کسی بھی معاملے میں اگر مذکورہ 8 ذیلی انتخابات کو ملتوی کیا جاتا ہے، تو وہ تاریخ 7 ستمبر 2020 ہوسکتی ہے۔  ذیلی انتخابات کے اوقات کا معاملہ بھی انتخابی کمیشن کے تحت 24 جولائی 2020 کو منعقد ہونے والی میٹنگ میں زیر غور لایا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More