نئی دہلی، ریئر ایڈ مرل ڈی ایس گجرال ، این ایم نے وزارت دفاع کے انٹگریٹیڈ ہیڈ کوارٹر ز ( بحریہ) میں اسسٹنٹ چیف آف نول اسٹاف (کمیونی کیشنز ،اسپیس اورنیٹ سینٹرک آپریشنز ) کے منصب کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ۔ نیشنل ڈیفینس ا کیڈمی کھڑک واسلہ کے 69 ویں کورس کی ایک سرکردہ شخصیت فلیگ آفیسر جنا ب ڈی ایس گجرال کو یکم جنوری 1987 کو ہندوستانی بحریہ کی ایگزیکٹو برانچ میں کمیشن دیا گیا تھا ۔ جناب ڈی ایس گجرال مواصلات اورالیکٹرانک کے شعبے کی جنگی کارکردگیوں کے ماہر ہیں ۔ ان کی تقرریوں میں آئی این ایس ناشک اور آئی این ایس دہلی کے ای ایکس او اور آئی این ایس نشنک ، آئی این ایس کرموک اور آئی این ایس ترشول کے کمانڈر کے عہدوں کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔
وہ ڈیفینس سروس اسٹاف کالج ویلنگٹن میں ڈائریکٹنگ اسٹاف ،سگنل اسکول کے آفیسر انچارج ، نول سگنلز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، نول آپریشنز کے ڈائریکٹر اور نیٹ ورک اینڈ اسپیس آپریشنز کے پرنسپل ڈائریکٹر کے مناصب پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔