21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

رائل آسٹریلیائی بحریہ کے جہاز اور آبدوز وشاکھاپٹنم میں مشترکہ بحری مشق آسنڈیکس ۔19 میں حصہ لیں گے

Urdu News

نئی دہلی: آسٹریلیاکی شاہی بحریہ ہرمیجیٹیز آسٹریلین شپس  کے دوبحری جنگی جہاز ( ایچ ایم اے ایس ) ، کینبرا(ایل 02) کا ہیلی کاپٹراتارے جانے کا ایک معروف بحری جہاز نیوکیسل (06)اور پارامتا(154)اور سکسیز( اوآر304)نامی ، ڈیورینس کے درجہ کا ایک ہمہ جہد تیل بردارجہاز اور ایچ ایم اے ایس کولنس نامی ایک روایتی آبدوز ہندآسٹریلیا مشترکہ بحری مشق آسنڈیکس 2019 میں  شرکت کی غرض سے وشاکھاپٹنم پہنچ گئے ہیں ۔ اس مشترکہ فوجی بحری مشق کا مقصد ہندوستان اور آسٹریلیا کی بحریہ کے افسران اورعملے کے درمیان تبادلہ نظریات اورمذاکرات کے مواقع فراہم کرانے کے ذریعہ  رائل آسٹریلیانیوی ( آراے این ) اور ہندوستانی بحریہ ( آئی این کے )کے درمیان باہمی تعاون کو مستحکم کرنا اور مشترکہ اقدامات میں اضافہ کرنا ہے ۔

 آسنڈیکس ۔ 2019کی بحری مشقیں 2اپریل سے 14اپریل ، 2019تک جاری رہیں گی ، یہ تینوں  مشقیں آبدوز شکن جنگی امور( این ٹی سب میرین وارفیئر) کے شعبوں میں کی جائیں گی ۔ ‘‘شہرتقدیر ’’کے نام سے بھی موسوم وشاکھاپٹنم کے سمندرمیں  دونوں ملکوں کی بحریہ کے بہترین طریقوں کی باہمی منتقلی کے لئے سبجیکٹ میٹرایکسپرٹ ایکس چینج کی شکل میں دونوں ملکوں کی بحریہ  کے پیشہ ورحضرات کا تبادلہ خیال عمل میں آئیگا اور کھیل کود اورسماجی وثقافتی تقریبات کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی بحریہ کے افسران اورعملے کے افراد ایک دوسرے کے جہازوں کے ڈیک پرجائیں گے ۔ بحری مرحلے کی  مشق کی بخوبی کی تکمیل کی غرض سے عملی منصوبہ بندی کانفرنسوں کا  اہتمام  بھی اسی مدت  کے دوران  کیاجائیگا۔ ان بحری مشقو ں کا سمندری مرحلہ خلیج بنگال میں 7سے 11اپریل ، 2019تک بعدازاں بحری مشق کا  دوسرا مرحلہ 12سے 14اپریل ، 2019 تک جاری رہے گا ،جس کے دوران آسنڈیکس کے اگلے دورکے لئے سفارتی اموراور مقاصد معین کئے جائیں گے ۔ امکان ہے کہ آسنڈیکس کے اگلے دورکی میزبانی 2021میں آسٹریلیاکریگا۔

 آسنڈیکس 19کے دوران آراے این کی نمائندگی ایک ایسے جارح بحری جہازایچ ایم اے ایس کینبراکے ذریعہ کی جائیگی جو دوہری صلاحیتوں کا حامل ہے ۔ ایچ ایم اے ایس نیوکیسل اور ایچ ایم  اے ایس پرامتادونوں بحری جہاز ہیں ،اس کے علاوہ ایچ ایم اے ایس کولنس ایک روایتی آبدوز ہے اور ایچ ایم اے ایس سکسز ایک ایندھن بھرنے والا ٹینکر ہے ۔ یہ دونوں بحری جہاز ایم آرایچ ۔ 90 ہیلی کاپٹربردار اور ایم ایچ ۔60آرہیلی کاپٹربردارہیں ۔ اس سال آسٹریلیامیں بناہوا پی 8اے اور سہیادری ملٹی رول  خفیہ جہاز آئی این ایس کورا بھی شامل ہواہے ۔ جس پر میزائل فٹ ہے ۔ آئی این ایس کلتن اور آئی این ایس سندھوکیرتی بھارتی بحریہ کے حصہ ہیں اور انھیں ڈونیئر بحری گشتی طیارے ، ہاک ایڈوانسڈ جیٹ ٹرینروں اور پی 8ون اے ایس ڈبلیوطیاروں کے طورپرشامل کیاجائیگا ۔ اس سال کے ایڈیشن کا بحری پہلو ریئرایڈمیرل سورج بیری این ایم ، وی ایس ایم ، فلیگ آفیسرکمانڈنگ ایسٹرن فلیٹ کی کمان میں انجام دیاجارہاہے ۔ آراے این بحری اثاثوں کی قیادت ریئر ایڈمیرل جوناتھن میڈ کریں گے جو آسٹریلیائی فلیٹ کے کمانڈرہیں ۔

 اس باہمی مشق میں طرح طرح کی یونٹیں شریک ہورہی ہیں اور اب تک کی یہ دونوں بحریاوں کی سب سے بڑی مشق ہے ۔ جس سے اس بات کا بھی اظہارہوتاہے کہ دونوں ممالک اس مشق کو کتنی اہمیت دیتے ہیں ۔ دونوں بحریاوں کے مابین افزوں طورپر دقیق اور ایک دوسرے سے پیوستہ انٹرآپریٹ ایبلٹی کو فروغ حاصل ہواہے ۔ موجودہ مشق  بحری علاقوں میں دوستی کے روابط کو مستحکم بنانے میں اپناتعاون دیگی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More