نئی دہلی، آیوش کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج) جناب شری پد نائک نے اطلاع فراہم کی ہے کہ موجودہ حکومت کے 100 دن کے دوران راجستھان ، جھاڑ کھنڈ اور اڈیشہ میں تین نئے اسپتال قائم کئے گئے ہیں۔ جبکہ 306 آیوش اسپتالوں کی جدید کاری کی گئی ہے۔ 11980 سے ز ائد اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں ضروری دواؤں کی سپلائی اور منظوری دی گئی ہے۔ اس سے2.9 کروڑ سے زائد مریضوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ اس مدت کے دوران آیوش مراکز کے ساتھ واقع 2853 عوامی صحت کے مراکز میں دواؤں اور دیگر سازو سامان کے لئے امداد فراہم کرائی گئی ہے۔اس سمت 64.6 لاکھ مریضوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ جناب شری پد نائک موجودہ حکومت کے پہلے 100 دن کے دوران آیوش کی وزارت کی حصولیابیوں سے متعلق میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر آیوش کی وزارت کے سکریٹری جناب راجن ویدیاکٹوچ اور وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ آیوش علاج کے لئے صحت بیمہ ضروری ہے تاکہ آیوش حفظان صحت عوامی رسائی میں اضافہ ہوسکے، جناب نائک نے اطلاع فراہم کی کہ آیوش کی وزارت آیوش طریقہ کار تک انشورنس کور کی توسیع کے لئے جانفشانی کے ساتھ کام کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا( پی ایم۔ جے اے وائی) میں 19 آیوش پیکیج کو شامل کرنے کے ایک منصوبہ کو حتمی شکل دے کر اسے قومی صحت اتھارٹی کو جمع کردیا گیا ہے۔ آیوش کے وزیر نے مزید کہا کہ‘‘ ہم نے اضافی آیوش علاج تک انشورنس کے توسیع کے لئے رہنما خطوط کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں بیمہ کمپنیوں کا رد عمل بھی کافی مثبت ہے۔’’
آیوش کے وزیر نے مزید بتایا کہ ان کی وزارت نے 2020-2019 کے دوران آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت 4200 آیوش صحت اور معالجہ مراکز(ایچ ڈبلیو سی) کو آپریشن میں لانے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستوں کی جانب سے موصولہ تجاویز کی جانچ پڑتال کے بعد مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے1754 صحت اور معالجہ مراکز( ایچ ڈبلیو سی) کو منظوری دی گئی ہے اور1037 ایچ ڈبلیو سی کے لئے فنڈز پہلے ہی جاری کئے جاچکے ہیں۔
جناب شری پد نائک نے ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں میں آیوش صحت خدمات کو مستحکم کرنے کے لئے وزارت کے عہد کو ساجھا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تجاویز کی مناسب جانچ پڑتا ل کے بعد این اے ایم کے تحت مختلف سرگرمیوں کے لئے ریاستوں کو 325 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔ ادویہ جاتی پودوں کی کاشت کاری میں آیوش کی وزارت کی کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے آیوش کے وزیر نے مطلع کیا کہ‘‘ ادویہ جاتی پودوں کی کاشت کاری سے متعلق تجاویز کو امداد فراہم کرائی گئی ہے۔ 17 ریاستوں کے ریاستی ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی ہے اس کے لئے تقریباً 60500 ہیکیٹئر اراضی کے رقبے کااحاطہ کیا گیا ہے۔ اس کی کل لاگت تقریباً 36.00 کروڑ روپے ہے۔ اس سے 3000 سے زائد کسانوں کو فائدہ پہنچے گا، اس میں 44 نرسریوں کا قیام اور 16 پروسیسنگ یونٹوں کا قیام شامل ہیں’’۔ بابائے قوم کے 150 ویں یوم پیدائش کو منانے کے لئے 2 اکتوبر 2019 کی تاریخ سے 1 سال کی مدت کے دوران مختلف ریاستوں میں 150 بڑے قدرتی طریقہ علاج کے کیمپ لگائے جائیں گے۔
آیوش نظام کو آفاقی بنانے کے لئے وزیر موصوف نے بتایا کہ اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں نے قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ بمسٹیک ممالک جن کے پاس ہمارے بہتر سیاسی اور سماجی تعلقات ہے نے مشترکہ طور پر ہندوستان میں ایک بمسٹیک یونیورسٹی آف آیوروید اینڈ ٹریڈیشنل میڈیسن قائم کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ دوسری اہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ اس سلسلے میں ممالک کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ روایتی نظام ادویہ اور ہومیو پیتھی طریقہ علاج کو فروغ دینے کی مشترکہ کوششوں کے لئے کامبیا اور کینیا ملکوں کے ساتھ بالترتیب جولائی اور اگست کے مہینے میں مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔دیگر تاریخ ساز پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ اس سلسلے میں 12 اگست 2019 کو ہندوستان اور چین کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔ اس مفاہمت نامے کے ذریعہ دنیا کے دو سب سے بڑے روایتی طریقہ علاج کے منتظم ممالک دونوں ملکوں کے عوام کے فائدے کے لئے باہمی اشتراک وتعاون کریں گے’’۔
آیوش کے وزیر نے مزید بتایا کہ‘‘ آیوروید ، یونانی اور سدھا سے متعلق قومی تحقیق کے کونسل نے ایک ساتھ اس عرصے کے دوران 60 امراض کے لئے 110 کلاسیکی دواؤوں کی توثیق کی ہے۔ اس طبی حفاظت اور کفایت سے متعلق ثبوت کی فراہمی کے عمل کو مکمل کیاگیا۔ آیوش کی وزارت کے تحت کام کرنے والی 10 قومی ادارے اپنے متعلقہ مضامین میں تعلیم کے لئے نئے بینچ مارگ قائم کررہے ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید(این آئی اے)، جے پور کی جدید کاری کاعمل جاری ہے۔جبکہ این آئی اے جےپور کے دوسرے کیمپس کی تعمیر کے لئے 1.37 ہیکیٹر اراضی کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید، سریتا وہار نے لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈیمی آف ایڈمنسٹریشن، مسوری کے ساتھ اکیڈیمی کے اندر آیوروید ویلنس مرکز قائم کرنے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیا ہے اور اس کے لئے پروجیکٹ پلان کو حتمی شکل دی ہے۔دنیا بھر میں یوگا کو مقبول عام بنانے کے لئے21 جون2019 کو یوگا کا بین الاقوامی دن 2019 بڑے جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر سے 13 کروڑ سے زائد افراد نے اس میں حصہ لیا۔