19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راجستھان کے باڑمیر ضلع کے پچپدرا میں راجستھان ریفائنری کی تعمیر کے کام کے آغاز کے موقع پر عوامی جلسے سے وزیراعظم کا خطاب

Urdu News

نئی دہلی: ؍وزیراعظم جناب نریندرمودی نے آج راجستھان کے باڑمیر ضلع کے پچپدرا میں راجستھان ریفائنری کی تعمیر کے کام کے آغاز کے موقع پر ایک بڑے اور پُرجوش عوامی جلسے خطاب کیا۔

راجستھان کی وزیراعلیٰ محترمہ وسندھرا راجے اور پٹرولیم کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندرپردھان کو اس موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چند دن قبل ہی ہندوستان نے زبردست جوش و خروش کے ساتھ مکرسنکرانتی کا تہوار منایا ہے۔تہواروں کا یہ موسم خوشحالی کا نقیب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسے پروجیکٹ جس سے بہت سے لوگوں کی زندگیوں میں خوشی اور خوشحالی آئے گی ، کی تعمیر کےکام کا آغاز کرنے کیلئے  راجستھان آکر انہیں بے حد خوشی ہو رہی ہے۔

وزیراعظم نے  کہا کہ یہ  ‘‘سنکلپ سے سدھی’’کا وقت ہے۔ ہمیں اپنے اہداف کی نشاندہی کرنی ہوگی اور 2022 تک جب ہمارے ملک کی آزادی کے 75 برس پورے ہوں گے، انہیں پایۂ تکمیل تک پہنچانا ہوگا۔

وزیراعظم نے سابق نائب صدرجمہوریہ اور راجستھان کے سابق وزیراعلیٰ جناب بھیروں سنگھ شیخاوت کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے راجستھان کی جدید کاری کیلئے کام کیا ہے۔ انہوں نے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر جناب جسونت سنگھ کی جلد صحت یابی کی  دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کیلئے ان کی خدمات بے شمار ہیں۔

وزیراعظم نے ریاستی حکومت اور وزیراعلیٰ وسندھرا راجے کی خشک سالی کی صورتحال سے نمٹنے اور مشکل حالات میں لوگوں کی مدد کیلئے ستائش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت مسلح افواج کیلئے وَن رینک وَن پنشن کو حقیقت کی شکل دینے کیلئے پابند عہد تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے اس کو ممکن بنانے کیلئے کام کیا ہے۔

انہوں نے جن دھن یوجنا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  اب غریبوں کی رسائی بینکنگ سہولتوں تک ہو گئی ہے۔ انہوں نے باورچی خانہ-گیس کی دستیابی سے متعلق اُجولا یوجنا اور بجلی سے محروم  18 ہزار گاؤں تک بجلی پہنچانے کے کام میں ہوئی پیش رفت کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے راجستھان کی ترقی اور اسے فائدہ پہنچانے کیلئے  وزیراعلیٰ وسندھرا راجے کے عہد کی ستائش کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More