نئی دہلی۔؍مئی۔مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے مرکزی وزیر ماحولیات جناب انیل مادھو دوے کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا کہ مجھے اپنے ساتھی اور مرکزی وزیر ماحولیات جناب انیل مادھو دوے کی مو ت کی خبر سن کر انتہائی افسوس ہوا ہے۔ جناب دوے ماحولیات سے متعلق مسائل کے تئیں انتہائی حساس اور سرگرم تھے۔ میں جناب انیل مادھو دوے کے کنبے کو اس سانحے پر دل کی گہرائیوں سے اظہار تعزیت پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ان کے کنبے کے لوگ اس عظیم نقصان کو برداشت کرنے کے متحمل ہوسکیں۔