20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

راج ناتھ سنگھ ،آسام میں بین الاقوامی سرحد سے متصل ڈھبری میں بی او ایل ڈی –کیوآئی ٹی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

Urdu News

نئیدہلی: مرکزی وزیر جناب راج ناتھ سنگھ کل آسام میں  بین الاقوامی سرحد سے متصل علاقے ڈھبری میں سی آئی بی ایم ایس (کامپری ہینسو انٹگریٹیڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم  ) بی او ایل ڈی -کیوآئی ٹی   (بارڈر  الیکٹرانیکلی  ڈومینیٹیڈ    کیوآر ٹی انٹرسیپشن تکنیک) کا افتتاح کریں گے ۔  یہ علاقہ  آسام  میں ہند – بنگلہ دیش  سرحد  پرواقع ہے۔

          واضح ہوکہ بارڈر سکیورٹی فورس  4096 کلومیٹر طویل ہند-  بنگلہ دیش سرحد کی حفاظت کرتی ہے۔بعض  مقامات پر جغرافیائی  دشواریوں  کے سبب سرحدی تار لگاپانا ممکن نہیں ہوپاتا ۔ ضلع  ڈھبری میں  61  کلومیٹر طویل علاقہ  وہ علاقہ ہے جہاں سے دریائے برہمپتر بنگلہ دیش میں داخل ہوتی ہے ۔یہاں پر وسیع وعریض  زمینی  علاقے اور لاتعداد   دریائی دھارے ایک دوسرے سے ملتے ہیں جس کے نتیجے میں  اس علاقے میں سرحد کی نگرانی اور حفاظت کرپانا اور بالخصوص بارش کے دنوںمیں اس علاقے کی حفاظت انتہائی دشوار گزار کام ہوجاتا ہے۔

          اس دشواری پر قابو  پانے کے لئے مرکزی وزارت داخلہ نے  2017  میں  فیصلہ کیا کہ اس مسئلے کے حل کے لئے بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف ) کے جوانوں کی طاقت  کے ساتھ ساتھ تکینکی حل بھی تلاش کیا جائے ۔2018  میں بی ایس ایف کے  انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی شعبے نے   بی او ایل ڈی –  کیو آئی ٹی ( بارڈر انفارمیشن   اینڈ الیکٹرانیکلی  ڈومینیٹڈ  کیو آر ٹی انٹر سیشن تکنیک ) پر کام شروع کیا اور دفاعی سامان تیار کرنے والی مختلف کمپنیوں اور اداروں کی مددسے تکنیکی مددسے  یہ  کام مکمل کرلیا ۔بی او ایل ڈی – کیو آئی ٹی کے پروجیکٹ کے تحت کامپری ہینسو انٹگریٹیڈ بارڈر منیجمنٹ سسٹم  (سی آئی بی ایم ) کے تحت  کام کرتا ہے، جو ہند-  بنگلہ دیش سرحدوں  پر مختلف اقسام کے سینسرز سے  بی ایس ایف کو لیس کرتا ہے تاکہ بی ایس ایف  ہند –  بنگلہ دیش سرحد پر دریائے برہمپتر اور اس کی ذیلی ندیوں  کے  ایک دوسرے سے ملنے کے مقام پر  مختلف اقسام کے سینسرز سے لیس کرتا ہے ۔ اب  دریائے برہمپتر کا   پورا ساحلی  علاقہ مائیکروویو کمیونی کیشن  ، اوایف سی کیبلس ، ڈی ایم آر کمیونی کیشن  ،رات دن نگرانی کرنے والے کیمرے  اور گھس  پیٹ کا پتہ لگانے والے   سینسرز  سے آراستہ ہے ۔ یہ جدید مشینیں   سرحد پر واقع بنگلہ دیش کنٹرول روم کو معلومات اور اطلاعات فراہم کراتی ہیں اوربی ایس ایف کی  کوئک ری ایکشن ٹیموں کو   غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کے امکانات اور دراندازی کی کوششوں  /  جرائم کے  تدارک کے لئے بی ایس ایف کی کوئک ری ایکشن ٹیم  اور بی ایس ایف کنٹرول روم کو معلومات فراہم کراتے ہیں تاکہ  بین سرحدی ،غیر قانونی  حرکتوں / جرائم کو کسی بھی صورت ناکام بنایا جاسکے ۔اس  پروجیکٹ کی عمل آوری مکمل ہونے  کے بعد بارڈر سکیورٹی فورس   ( بی ایس ایف ) کو نہ صرف  یہ کہ ہرقسم  کے  بین سرحدی   جرائم  پر شکنجہ کسنے میں  مدد ملے گی بلکہ  فوجی دستوں کی نگرانی سے بھی  نجات مل سکے گی۔

          قبل ازیں وزیر داخلہ موصوف نے گزشتہ برس ستمبر کے مہینے میں   جموں میں ہند- پاکستان سرحد پر  پانچ پانچ کلومیٹر طویل خار دار تاروںکی باڑھ  لگانے کے دو پروجیکٹس کا افتتاح کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More